کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس کی سالانہ ریلی ”شہید دیوس“ میں بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”دھوکہ دہی“ کرکے لوک سبھاانتخابات میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی نے ای وی ایم مشین، سی آر پی ایف اور الیکشن کمیشن کی مدد سے بنگال میں 18 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اب بی جے پی ترنمول کانگریس کے دفاتر اور عوام پر قبضہ کرنا چاہتی ہے مگر آج کی ریلی میں انسانوں کا مارتا ہوا سیلاب اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں۔
Published: 21 Jul 2019, 9:10 PM IST
خیال رہے کہ 2014 میں محض 2 سیٹیوں پر کامیابی حاصل کرنے والی بی جے پی نے 18سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جب کہ ترنمول کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ کی تعداد 34 سے گھٹ کر 22 ہوگئی۔ شہید دیوس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے آج کی ریلی کو نقصان پہنچانے کی بھر پور کوشش کی مگر انہیں کامیابی نہیں ملی اور ریاست بھر سے لاکھوں افراد یہاں آکر ریلی کو کامیاب بنا رہے ہیں۔
Published: 21 Jul 2019, 9:10 PM IST
ممتا بنرجی نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن سے کہتی ہوں کہ پنچایت انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعہ منعقد کرائیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ای وی ایم مشین کے ذریعہ ووٹنگ عوام کے جذبات کی توہین اور مینڈیٹ چرانے کے مترادف ہے۔ اس لیے ای وی ایم مشین کی جگہ بیلٹ پیپر کی واپسی ہونی چاہیے۔
Published: 21 Jul 2019, 9:10 PM IST
خیال رہے کہ 1993میں یوتھ کانگریس کا جلوس جس کی ممتا بنرجی قیادت کر رہی تھیں اور اس پر پولس فائرنگ میں 13 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد سے ہی ممتا بنرجی ان شہیدوں کی یاد میں ہر سال شہید دیوس کا اہتمام کرتی ہیں۔
Published: 21 Jul 2019, 9:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Jul 2019, 9:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز