نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کو کہا کہ پچھلے 5 سالوں میں صرف 12.2 لاکھ رسمی ملازمتیں پیدا ہوئیں اور بیروزگاری، مہنگائی میں اضافہ اور بی جے پی کے ذریعہ پھیلائی گئی منظم نفرت نے ملک میں تباہ کن صورتحال پیدا کر دی ہے۔
Published: undefined
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کھڑگے نے ایک ٹوئٹ میں کہا، ’’ہندوستان نے مودی حکومت کے تحت پچھلے 5 سالوں میں صرف 12.2 لاکھ رسمی نوکریوں کا اضافہ کیا ہے، یونی سالانہ اوسطاً صرف 244000 نوکریاں فراہم کی گئیں۔ یہ مودی حکومت اعداد و شمار ہیں، جس نے کہا کہ ای پی ایف ریگولر کنٹریبیوٹر کا مطلب ہے رسمی ملازمتیں پیدا کرنا۔ ای پی ایف ڈیٹا اس کی تصدیق کرتا ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا ’’بی جے پی نے سالانہ 2 کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ 9 سالوں میں 18 کروڑ نوکریاں پیدا ہو سکتی تھیں۔ ہمارے نوجوان تاریک مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ سڑکوں پر غصہ اور تشدد ہے۔ بی جے پی روزگار فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
کھڑگے نے کہا ’’ناقابل تصور بے روزگاری، تکلیف دہ قیمتوں میں اضافہ اور بی جے پی کی طرف سے پھیلائی گئی منظم نفرت نے اس تباہ کن صورتحال کو جنم دیا ہے۔ ہمارے غریب اور متوسط طبقے کو بقا کے لیے بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے کی ضرورت ہے۔ بس اب بہت ہو چکا۔‘‘
انہوں نے اپنے دعووں کی حمایت میں ایک رپورٹ بھی منسلک کی۔ کانگریس بے روزگاری، مہنگائی اور دیگر کئی مسائل پر حکومت پر تنقید کرتی رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined