جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ یمنت سورین نے جمعرات کو کھوںٹی ضلع میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی ریاست میں فرقہ پرستی کا زہر پھیلا رہی ہے۔ بی جے پی کا ریاست کے ’ماٹی، بیٹی اور روٹی‘ سے کوئی سروکار نہیں ہے۔‘‘ بی جے پی پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی کو صرف ریاست کے پیسے اور معدنی وسائل میں دلچسپی ہے۔ ان کا ’ماٹی، بیٹی اور روٹی‘ سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ وہ ایک خاص طبقہ کو اپنا ہدف بنا کر اپنا ایجندا طے کرتی ہے۔‘‘
Published: undefined
ہیمنت سورین نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ ’’وہ گزشتہ چھ سات مہینوں سے جھارکھنڈ میں گھوم رہے ہیں اور ’ماٹی، بیٹی اور روٹی‘ کے علاوہ بنگلہ دیشی دراندازوں کے متعلق باتیں کر رہے ہیں۔ لیکن منی پور میں قبائلی خواتین پر ہوئے ظلم پر چپ ہیں۔‘‘ سورین نے یہ بھی الزام لگایا کہ ’’وہ ’ماٹی‘ کی بات کرتے ہیں لیکن چھتیس گڑھ میں انہوں نے ’ہسدیو جنگل‘ اپنے دوست کو دے دیا ہے اور قبائلیوں کو جنگل سے بھگایا جا رہا ہے۔‘‘
Published: undefined
سورین نے اپنی تقریر کے دوران دعویٰ کیا کہ ’’بی جے پی کی نظر ریاست کے ’جل، جنگل اور زمین‘ پر ہے، اور وہ قبائلیوں کو بے گھر کرنا چاہتی ہے۔‘‘ انہوں نے بی جے پی کے انتخابی وعدے کو بھی جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ’’وہ (بی جے پی) صرف جھوٹ پھیلاتے ہیں۔ وہ 500 روپے میں گیس سلنڈر فراہم کرانے کا وعدہ کرتے ہیں۔ کیا وہ آسام، چھتیس گڑھ یا بہار میں اتنی کم قیمت پر گیس سلنڈر فراہم کرا رہے ہیں؟ وہ جیب کترے ہیں جو چپ چاپ لوگوں کی جیب سے چیزیں چرا لیتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined