قومی خبریں

’بی جے پی حجاب کی مخالفت کے بہانے فرقہ وارانہ پولرائزیشن کے لئے کوشاں‘

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ انتخاب کے دوران ایک سازش کے تحت تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کو حجاب میں آنے سے روکا جا رہا ہے، دراصل بی جے پی اور آر ایس ایس غنڈوں کے ذریعے پولرائزیشن کے لئے کوشاں ہیں

حجاب، تصویر آئی اے این ایس
حجاب، تصویر آئی اے این ایس 

پرتاپ گڑھ: پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی عوام میں اپنی کھسکتی زمین کے لئے اپنے زیر اقتدار صوبوں میں فسطائیت کا زہر گھول کر پانچ صوبوں میں ہو رہے انتخابات میں فرقہ وارانہ پولرائزیشن کے لئے حجاب کا ایشو بنایا ہے، تاکہ انتخاب میں اس کا فائدہ اٹھا سکے۔

Published: undefined

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں کے سبب آج عام شخص پریشان و حکومت سے مشتعل ہے۔ ملک و صوبہ میں بڑھتی مہنگائی و بے روزگاری نے عام لوگوں کی کمر توڑ دی ہے، جس کے سبب غریب بے سہارا لوگ بھکمری کے دہلیز پر ہیں۔ بی جے پی حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کے سبب آج کسان خودکشی کے لئے مجبور ہے۔ کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت نہ ملنے کے سبب وہ قرض میں ڈوبا ہوا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ بے روزگاری و مہنگائی نے لوگوں کو سوچنے اور بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے پر مجبور کر دیا۔ اتر پردیش و دیگر صوبوں میں ہو رہے انتخابات میں بی جے پی اپنی شکست دیکھ کر، اب وہ فسطائیت کا زہر گھول کر انتخاب میں کامیابی کا خواب دیکھ رہی ہے، جس کے لئے انتخاب کے دوران ایک سازش کے تحت تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کو حجاب میں آنے سے روکنے کے لئے ان پر بی جے پی و آر ایس ایس کے غنڈے حملہ کر فرقہ وارانہ پولرائزیشن کرنے میں کوشاں ہیں۔ مگر عوام بی جے پی حکومت سے اوب چکے ہیں اور وہ کسی سازش کا شکار ہو کر گمراہ ہونے والے نہیں ہیں۔

Published: undefined

نہوں نے کہا کہ عوام بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے تیار ہے ،اب فسطائیت کا کھیل کامیاب ہونے والا نہیں ہے، لوگوں کو مہنگائی و بے روزگاری سے نجات چاہیئے، جو سنیکت مورچہ کی حکومت دے سکتی ہے۔ سنیکت مورچہ میں شامل پارٹیوں کا خصوصی طور سے اترپردیش کے انتخاب میں اہم کردار ہوگا ۔سنیکت مورچہ کے بغیر کسی پارٹی کا اقتدار میں آنا ممکن نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined