قومی خبریں

بی جے پی ہیمنت سورین کی مقبولیت سے خوفزدہ، اسی لیے ایک اور 'سازش' رچ رہی: جے ایم ایم

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے الزام لگایا کہ بی جے پی وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے اور اس لیے وہ ان کے خلاف ایک اور سازش رچ رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>ہیمنت سورین / آئی اے ای ایس</p></div>

ہیمنت سورین / آئی اے ای ایس

 

رانچی: جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) نے الزام لگایا کہ بی جے پی وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے اور اس لیے وہ ان کے خلاف ایک اور سازش رچ رہی ہے۔ جے ایم ایم کا رد عمل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سورین کو ضمانت دینے کے جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے کے بعد آیا ہے۔ جے ایم ایم کے ترجمان منوج پانڈے نے کہا کہ ہائی کورٹ نے پایا کہ سورین کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔

Published: undefined

انہوں نے پیر کو کہا کہ ایجنسی نے شاید بی جے پی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ پانڈے نے کہا، ’’بی جے پی ہیمنت سورین کا دوبارہ جھارکھنڈ کا وزیر اعلی بننا ہضم نہیں کر پا رہی ہے۔ سورین کی مقبولیت نے انہیں خوفزدہ کر دیا ہے۔ اس نے اسمبلی انتخابات سے پہلے ایک نئی سازش رچنا شروع کر دی ہے۔‘‘

Published: undefined

سورین کو ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد 28 جون کو جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ انہیں 4 جولائی کو وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا اور انہوں نے پیر 5 جولائی کو اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ سورین نے 31 جنوری کو ای ڈی کی طرف سے گرفتار کیے جانے سے کچھ دیر قبل وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جھارکھنڈ میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined