ہمیر پور: ہماچل پردیش کانگریس کے ترجمان دیپک شرما نے آج الزام لگایا ہے کہ ریاست میں منڈی لوک سبھا سیٹ سمیت اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں شکست کے خوف سے بی جے پی بھاگ رہی ہے۔ دیپک شرما نے یہاں جاری بیان میں دعوی کیا کہ وزیراعلی کی کرسی خطرے میں ہے اس لئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا داو چلا ہے۔
Published: undefined
دیپک شرما نے دعوی کیا کہ حکومت جانتی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ’عوام مخالف‘ پالیسیوں کی وجہ سے لوگ پارٹی اور حکومت سے ناراض ہیں، اس لئے ضمنی انتخابات کے نتائج ان کے خلاف جائیں گے۔ دیپک شرما نے دعوی کیا ہے کہ یہ راحت وقتی ہے کیونکہ جب بھی الیکشن ہوں گے، اس وقت بی جے پی کو شکست ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined