نئی دہلی: منی پور میں تشدد اور دو خواتین کی برہنہ پریڈ کے خلاف سڑک سے پارلیمنٹ تک اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھر وزیر اعظم کی خاموشی پر حملہ کیا ہے۔ یوتھ کانگریس کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ سب نے دیکھا ہے کہ منی پور میں کیا ہو رہا ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ اس بات پر بضد ہیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ میں منی پور پر بیان دیں اور اس پر تفصیلی بحث کی جائے۔ جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن کے مطالبے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور پارلیمنٹ کی کارروائی تعطل کا شکار ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے اپنے بیان میں کہا ’’پی ایم مودی نے منی پور کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ آپ نے سوچا ہوگا کہ ملک کے وزیر اعظم کچھ کہیں گے۔ آپ میں سے بہت سے لوگوں نے سوچا ہوگا کہ ملک کے وزیر اعظم ہوائی جہاز سے امپھال جائیں گے اور لوگوں سے بات کریں گے۔ کانگریس کے دور میں پی ایم یہی کیا کرتے تھے۔‘‘
Published: undefined
راہل گاندھی نے پوچھا ’’وزیر اعظم نریندر مودی منی پور کے لیے کیا کر رہے ہیں؟ وہ منی پور کے بارے میں کچھ کیوں نہیں بول رہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ نریندر مودی کا منی پور سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ وہ چنندہ لوگوں کے پی ایم ہیں، آر ایس ایس کے پی ایم ہیں۔ ان کا منی پور سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ ان کے نظریے نے منی پور کو جلا دیا ہے لیکن منی پور کے درد اور تکلیف سے پی ایم مودی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘
Published: undefined
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مزید کہا کہ آر ایس ایس-بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نظریاتی جنگ چل رہی ہے۔ جہاں، کانگریس کا نظریہ آئین کی حفاظت، ملک کا اتحاد اور سماجی عدم مساوات کے خلاف لڑنا ہے، وہیں دوسری طرف آر ایس ایس-بی جے پی چاہتی ہے کہ چنندہ لوگ اس ملک کو چلائیں اور ملک کی ساری دولت ان کے ہاتھ میں ہو۔ بی جے پی آر ایس ایس صرف اقتدار چاہتی ہے اور اقتدار حاصل کرنے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے۔ اقتدار کے لیے وہ منی پور کو جلا دیں گے، پورے ملک کو جلا دیں گے۔ انہیں ملک کے دکھ درد کی کوئی پرواہ نہیں۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے کہا کہ آپ کے دل میں حب الوطنی ہے۔ جب ملک کو تکلیف پہنچتی ہے، ملک کے کسی شہری کو تکلیف پہنچتی ہے تو آپ کا دل بھی زخمی ہوتا ہے اور آپ اداس ہو جاتے ہیں۔ لیکن بی جے پی-آر ایس ایس کے لوگوں کو کوئی تکلیف محسوس نہیں ہو رہی، کیونکہ وہ ہندوستان کو تقسیم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز