بی جے پی نے اپنا انتخابی منشور جس کا نام ’سنکلپ پتر‘ دیا ہے وہ آج جاری کر دیا ۔ سنکلپ پتر کو جاری کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پورا ملک بی جے پی کے ’سنکلپ پتر‘ کا انتظار کر رہا ہے۔ اس کے ذریعے بی جے پی نے 10 سالوں میں سب کو گارنٹی دی ہے۔
Published: undefined
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج یعنی 14 اپریل 2024 کو اپنا سنکلپ پترا (انتخابی منشور) لانچ کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کا افتتاح کیا۔ منشور کے اجراء کے موقع پر راج ناتھ سنگھ، جے پی نڈا اور امت شاہ موجود تھے۔
Published: undefined
منشور میں بہت سی باتیں کی گئی ہیں لیکن اس کے اہم نکات میں شامل ہیں روزگار کی ضمانت۔ بڑا وعدہ یہ ہے کہ سال 2036 میں اولمپکس کی میزبانی کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس میں 3 کروڑ لکھ پتی دیدی کی بات کہی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ خواتین ریزرویشن لاگو کیا جائے گا۔
Published: undefined
بی جے پی کے انتخابی منشور میں کسانوں کی بات کہی گئی ہے لیکن کسانوں کے احتجاج پر خاموشی ہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ زرعی انفراسٹرکچر کو ترقی دیا جائے گا۔ ماہی گیروں پر خاص توجہ ہے اور ان کے لئے ایک اسکیم شروع کی جائے گی۔ انتخابی منشور میں او بی سی، ایس سی اور ایس ٹی کو ہر میدان میں احترام دیا جائے گا۔
Published: undefined
بی جے پی نے اپنے پسندیدہ مذہبی مدوں کو بھی اپنے سنکلپ پتر میں پیش کیا ہے جس میں پوری دنیا میں رامائن کے تہوار منانے کی بات کہی گئی ہے اور ایودھیا کو مزید ترقی دینے کی بات کہی گئی ہے۔ سنکلپ پتر میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی پر مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
سنکلپ پتر میں ویسے تو بہت باتیں کی گئی ہیں لیکن اصلاحات کی نظر سے کہا گیا ہے کہ انڈین جوڈیشل کوڈ لاگو ہوگا اور ملک میں ایک ساتھ انتخابات کرائے جائیں گے یعنی ’ون نیشن، ون الیکشن ‘کا نفاذ کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز