شیوموگا: کرناٹک بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا نے جمعہ کو ہائی پروفائل شیوموگا لوک سبھا حلقہ انتخاب سے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق ایشورپا نے ہزاروں حامیوں کی موجودگی میں ایک جلوس کی شکل میں پہنچ کر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
Published: undefined
بی جے پی کے اعتراض کے باوجود ایشورپا نے جلوس میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پوسٹر اور بینر کا استعمال کیا۔ ایشورپا نے کہا کہ انہوں نے ایک آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ شیوموگا لوک سبھا سیٹ کے تمام اسمبلی حلقوں میں تقریباً 15 ہزار سے 20 ہزار حامیوں نے ان کے ساتھ آ کر انہیں حمایت دی۔
Published: undefined
ایشورپا نے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا اور ان کے بیٹے بیوائی وجیندر پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، ’’آج سے ووٹنگ کے دن تک ہمارے کارکنان گھر گھر مہم چلائیں گے اور بتائیں گے کہ میرے جیسے وفادار بی جے پی کارکنان کے ساتھ ناانصافی کیوں کی گئی۔ وہ یہ بھی بتائیں گے کہ یہ پارٹی باپ اور بیٹے کی جوڑی میں پھنس گئی ہے۔‘‘
ایشورپا نے کہا، ’’مجھے پورا یقین ہے کہ شیوموگا کے ووٹر مجھے منتخب کریں گے۔ انتخاب کے بعد بی جے پی میں تبدیلی ہوگی اور صفائی کا عمل شروع ہوگا۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ یدی یورپا کے بیٹے بیوائی راگھویندر شیوموگا سیٹ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ جبکہ کنڑ سپر اسٹار ڈاکٹر شیوراج کمار کی بیوی اور آنجہانی ایس بنگارپا کی بیٹی گیتا شیوراج کمار اس سیٹ سے کانگریس کی امیدوار ہیں۔ ہائی پروفائل سیٹ شیوموگا پر پہلے سخت مقابلہ تھا لیکن ایشورپا کے میدان میں اترنے سے یہ دلچسپ ہو گیا ہے اور اس صورت حال کا فائدہ کانگریس پارٹی کو ہو سکتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined