قومی خبریں

’بڑا دل دکھائیں‘، گھبرائی بی جے پی کی ووٹنگ سے پہلے راجپوتوں کو راضی کرنے کی کوشش

گجرات کی تمام 26 سیٹوں پر 7 مئی کو ووٹنگ ہو گی۔ ووٹنگ سے پہلے، بی جے پی نے راجپوت برادری کو راضی کرنے کے لیے راجپوتوں سے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

راجپوت سماج بی جے پی سے بہت سخت ناراض ہے  ۔مرکزی وزیر پرشوتم روپالا کے متنازعہ بیان سے ناراض  راجپوت  ووٹروں کو راضی کرنے کے لیے بی جے پی نے ایک بڑا اور حتمی اقدام کیا ہے۔ بی جے پی کے تمام کشتریہ  یعنی راجپوت لیڈروں نے راجپوت برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی مفاد میں بی جے پی کو ووٹ دیں۔ واضح رہے گجرات کی تمام 26 سیٹوں پر 7 مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔

Published: undefined

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق گجرات میں بی جے پی کے سینئر کھشتری رہنما بھوپندر سنگھ چوڈاسما، آئی کے جڈیجہ، پردیپ سنگھ جڈیجہ، مندھاتا سنگھ جڈیجا، کیسری دیو سنگھ جھالا، بلونت سنگھ راجپوت، جے دراتھ سنگھ پرمار، مہندر سنگھ سرویا، کریت سنگھ رانا، دھرمیندر سنگھ شامل ہیں۔ انہوں نے  ایک بیان جاری کر کے اپنی برادری سے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق ان لیڈروں نے اپنے بیان میں کہا  ہے کہ ’’پرشوتم روپالا نے اپنے بیان پر افسو  س کا اظہار کیا ہے اور کئی بار کھشتریا برادری سے معافی مانگی ہے‘‘۔ جب روپالا نے بار بار معافی مانگی، تو کھشتریا برادری کو قومی مفاد میں قربانی کی شاندار روایت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فراخدلی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور انہیں معاف کر دینا چاہئے۔‘‘

Published: undefined

بی جے پی گجرات کے راجپوت رہنماؤں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہندوستان دنیا کی تیسری بڑی طاقت بننے جا رہا ہے۔ اس تناظر میں ملک اور سناتن دھرم کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔ جب وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں تو یہ ہمارا قومی فرض ہے کہ ہم ان کے ساتھ تعاون کریں اور اس جمہوری عمل کا حصہ بنیں۔ بی جے پی لیڈروں نے کہا، وہ بھی روپالا کے بیان سے دکھی اور صدمے میں ہیں۔ تاہم، انہوں نے کہا، ملک اور ریاست کی ترقی میں کھشتریا برادری کا حصہ ہے۔

Published: undefined

دراصل مرکزی وزیر پرشوتم روپالا نے حال ہی میں والمیکی سماج کے پروگرام میں راجپوتوں کو لے کر ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ انگریزوں نے ہم پر حکومت کی۔ بادشاہ بھی اس کے آگے جھک گیا۔ بادشاہوں نے انگریزوں سے روٹی توڑی اور اپنی بیٹیوں کی شادیاں ان سے کر دیں۔ روپالا کے اس بیان کے خلاف راجپوت سماج سراپا احتجاج ہے۔ یہی نہیں گجرات میں کئی مقامات پر جلسے کیے گئے اور بی جے پی کو ووٹ نہ دینے کی اپیل بھی کی گئی۔ تاہم تنازع بڑھنے کے بعد روپالا نے معافی مانگ لی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined