سری نگر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کشمیر یونٹ نے اتوار کی صبح یہاں پریس کالونی میں اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے 'توہین قرآن اقدام' کے خلاف احتجاج کیا۔ بی جے پی کے احتجاجی لیڈران و کارکن وسیم رضوی کو پھانسی پر چڑھانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
وہ 'بی جے پی کا کیا ارشاد ہندو-مسلم سکھ اتحاد، مودی جی کا کیا ارشاد ہندو، مسلم، سکھ اتحاد، ہندو، مسلم، سکھ اتحاد زندہ باد، امت شاہ جی زندہ باد، مودی جی زندہ باد، آزاد ہندوستان زندہ باد، وسیم رضوی کو پھانسی دو' جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
بی جے پی کشمیر یونٹ کے سینیئر لیڈر ڈاکٹر علی محمد میر نے اس موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ ہم یہ احتجاج وسیم رضوی کے خلاف کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'ایسے آدمی کو پھانسی دی جانی چاہیے۔ ایسے لوگ آپسی بھائی چارے کو خراب کرنا چاہتے ہیں'۔ پارٹی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بی جے پی سبھی مذاہب کی عزت کرنے والی جماعت ہے اور وسیم رضوی کے اقدام کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔
ان کا مزید کہان تھا کہ 'قرآن پاک انصاف اور انسانیت کا درس دیتا ہے۔ سب سے بڑا دہشت گرد وسیم رضوی ہے جس نے انسانیت کو لہولہان کیا ہے۔ اس نے قرآن پاک نہیں پڑھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ شیطان جیسی باتیں کرتا ہے'۔ بتادیں کہ وسیم رضوی نے قرآن پاک سے 26 آیتوں کو حذف کرنے کے لئے عدالت عظمیٰ میں ایک عرضی دائر کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز