بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے پیر یعنی گزشتہ روز پارٹی کارکنوں کو سال 2023 میں نو ریاستوں کے اسمبلی انتخابات اور اگلے سال لوک سبھا کے ہر انتخابات میں جیت کے لیے تیار رہنے کی تلقین کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی انتھک محنت کے سرمائے کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے کہا۔
Published: undefined
کل دہلی میں شروع ہونے والی بی جے پی کی دو روزہ قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں جے پی نڈا کے افتتاحی خطاب کی تفصیلات بتاتے ہوئے، پارٹی کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد نے صحافیوں کو بتایا، "صدر نے پارٹی کے لوگوں سے کہا ہے کہ سال 2023 بہت اہم ہے۔ اس سال نو ریاستوں میں اسمبلی انتخابات اور اگلے سال لوک سبھا کے انتخابات ہونے ہیں۔ ہمیں ایک بھی الیکشن نہیں ہارنا ہے۔ جہاں حکومت ہے وہاں اسے مضبوط کرنا ہوگا اور جہاں حکومت نہیں ہے اسے مزید مضبوط کرنا ہوگا۔
Published: undefined
روی شنکر پرساد کے مطابق جے پی نڈا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خاکہ کے مطابق ہمیں 72 ہزار کمزور بوتھوں کو نشان زد کرکے مضبوط کرنے کا ہدف ملا تھا۔ ہر لوک سبھا حلقہ میں 100 بوتھ اور ہر اسمبلی حلقہ میں 25 بوتھس تک پہنچنا تھا، لیکن ہم کامیابی کے ساتھ ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ بوتھ تک پہنچے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined