کورونا بحران کے دوران آنے والے تہواروں کو تمام مذاہب کے لوگوں نے پر امن اور صبر و تحمل کے ساتھ منایا، کسی بھی تہوار کو منانے کے دوران انتظامیہ کو اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ کورونا انفیکشن سے بچنے کے لئے ہجوم نہ ہو لیکن بی جے پی مذہب کی آڑ میں گندی اور گھٹیا سیاست کر رہی ہے۔ چھٹ پوجا سے متعلق فیصلہ کورونا انفیکشن کی روک تھام کو مدنظر رکھ کر لیا گیا ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے کیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا سے بات چیت کے دوران اسلم شیخ نے جے پی لیڈران پر کورونا وبا کے دوران مذہب کی آڑ میں گندی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی لیڈران سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ’’ کیا ملک کورونا سے پاک ہوگیا ہے؟ کیا ملک میں صورتحال معمول پر آگئی ہے؟ کیا کورونا کی دوا ہمیں مل گئی ہے؟" اگر ان سب سوالوں کا جواب' نہیں' ہے تو پھر اس وبا کے دوران بی جے پی اپنے مذہبی ایجنڈے پر کیوں عمل پیرا ہے؟‘‘
Published: undefined
ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے مزید کہا کہ بی جے پی لیڈران مذہب پر مبنی گھٹیا سیاست کے ذریعے عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں، یہاں تک کہ ریاست میں مندروں کو کھولنے کے معاملے میں بی جے پی نے اپنے مذہبی اور سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا کام کیا تھا اور اب بھی کورونا کی صورتحال کو نظر انداز کرتے ہوئے بی جے پی کے لیڈران چھٹ پوجا کے معاملے میں سیاست کر رہے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے اس سے قبل مہاراشٹر حکومت اور بی جےپی عبادت گاہیں کھولنے کے معاملہ میں آمنے سامنے رہے ہیں۔ اس میں کشیدگی اس وقت اپنے شباب پر پہنچ گئی تھی جب ریاست کے گورنر نے وزیر اعلی کو جو خط لکھا تھا اس میں انہوں نے وزیراعلی کے مذہبی رجحان پر ہی سوال اٹھا دئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز