ہندوستان میں بڑھتی مہنگائی سے عوام بے حال ہیں۔ پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کو لے کر آج یوتھ کانگریس کارکنان نے پٹرولیم وزارت کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یوتھ کانگریس نے کہا کہ بی جے پی لگاتار پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر متوسط اور غریب طبقہ کے لوگوں کو لوٹنے پر آمادہ ہے۔ بی جے پی جب سے اقتدار میں آئی ہے ہندوستانی عوام کو بس لوٹنے کا ہی کام کیا ہے۔ عام آدمی ہو یا چھوٹا کاروباری، ہر کسی پر مودی حکومت مہنگائی کا حملہ کر رہی ہے۔
Published: undefined
یوتھ کانگریس کے قومی صدر شرینواس بی وی نے کہا کہ ’’مودی حکومت کے مہنگے دنوں سے ہندوستانی عوام نجات چاہ رہی ہے۔ بی جے پی کے اچھے دن اب مہنگے دن ثابت ہو رہے ہیں۔ غریب عوام ایل پی جی خریدتے وقت مہنگائی کے آنسو رو رہی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’عوام کہہ رہی ہے کہ ایسے ’اچھے دن‘ واپس لے لیجیے اور ہمیں ہمارے ’برے دن‘ ہی لوٹا دیجیے۔ ہندوستانی باشندے مجبوراً مہنگی چیزیں خرید کر نام نہاد ’اچھے دن‘ کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ ہندوستانی عوام ایسے نام نہاد ’اچھے دن‘ سے نجات چاہتی ہے۔‘‘
Published: undefined
مہنگائی کے خلاف سڑک پر اتر کر مظاہرہ کر رہے کانگریس کارکنان کا کہنا ہے کہ ملک کے عوام پہلے سے ہی بے روزگاری، معاشی لاچاری اور زبردست مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، 97 فیصد کنبہ کی آمدنی میں پہلے ہی کمی آ چکی ہے۔ ایسے میں لوگوں کو راحت دینے کی جگہ حکومت عوام کو مہنگائی کی چکی میں پھنسا کر پیس رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز