پٹنہ: جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو ملک کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
Published: undefined
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے للن سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کو ملک کی ترقی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ملک چلانے او ر جملے بازی میں بہت فرق ہوتا ہے۔ ملک کو چلانے کے لیے سنجیدگی سے سوچنا پڑتا ہے۔ اس کے لیے پالیسیاں مرتب کرنی پڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نو سال سے مرکز کی نریندر مودی حکومت صرف بیان بازی کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت کی تمام اسکیمیں زمینی سطح پر ناکام ہو چکی ہیں۔
Published: undefined
جے ڈی یو کے قومی صدر نے پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں بی جے پی کی طرف سے منعقدہ جھلکاری بائی جینتی تقریب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام میں اسٹیج پر جتنے بی جے پی لیڈر موجود تھے، اتنے ہی سامعین آڈیٹوریم میں موجود تھے۔ جے ڈی یو میں ٹوٹ کے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نند رائے کے بیان پر انہوں نے کہا کہ رائے پروگرام کی ناکامی سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے بے لگام اور متنازعہ بیانات دے رہے ہیں۔ درحقیقت وہ ایک ہوا ہوائی لیڈر ہیں۔ ان کی باتوں پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج 3 دسمبر کو آنے والے ہیں، جس میں سب کچھ واضح ہو جائے گا کہ کس کی کتنی مقبولیت ہے۔
Published: undefined
للن سنگھ نے بی جے پی کو ریزرویشن مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہار حکومت نے ذات پات کی مردم شماری کے بعد آبادی کے تناسب میں ریزرویشن کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب اعلیٰ ذاتوں کو 10 فیصد ریزرویشن دینے کے بعد 50 فیصد کی حد والی شرط ٹوٹ چکی ہے۔ ہم لوگوں نے ڈیٹا کی بنیاد پر ریزرویشن دیا ہے۔ اس سے متعلق جو بھی حقائق ہیں، ریاستی حکومت انہیں عدالت کے سامنے پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت جانا بی جے پی کی پرانی پالیسی رہی ہے۔ ان لوگوں نے ذات پات کی مردم شماری اور بلدیاتی انتخابات کے دوران بھی رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined