بہار کی نئی این ڈی اے حکومت میں اس بار نائب وزیر اعلیٰ عہدہ بننے سے محروم رہے سشیل مودی کو بی جے پی نے راجیہ سبھا بھیجنے کی تیاری کی ہے۔ مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے انتقال سے خالی ہوئی راجیہ سبھا سیٹ سے بی جے پی نے انھیں ٹکٹ دیا ہے۔ بہار اسمبلی میں بی جے پی کے پاس ضروری تعداد ہے، اسے دیکھتے ہوئے سشیل مودی کا منتخب ہونا طے مانا جا رہا ہے۔
Published: undefined
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے بتایا کہ ’’پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے بہار میں ہونے والے راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے سشیل کمار مودی کے نام پر مہر لگائی ہے۔ بہار کی اس واحد راجیہ سبھا سیٹ کے لیے 3 دسمبر تک نامزدگی ہوگی۔ وہیں 14 دسمبر کو انتخاب ہوگا۔‘‘
Published: undefined
بی جے پی نے لوک جن شکتی پارٹی کو یہ سیٹ ایک سمجھوتے کے تحت دی تھی، لیکن اس بار چراغ پاسوان کو پارٹی نے جھٹکا دے دیا ہے۔ رام ولاس پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان نے بہار میں اس بار این ڈی اے سے الگ ہو کر انتخاب لڑا تھا جس کی وجہ سے بی جے پی نے اس بار اس سیٹ پر اپنا امیدوار پیش کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined