قومی خبریں

کسانوں، جوانوں، پہلوانوں کی ناراضگی کی قیمت بی جے پی کو ادا کرنی پڑے گی: بھوپیش بگھیل

چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے ہریانہ اسمبلی انتخاب پر کہا "کانگریس متحد ہے اور ریاست میں اس کے حق میں یکطرفہ ماحول بنا ہوا ہے۔ عوام 5 اکتوبر کا انتظار کر رہے ہیں۔"

<div class="paragraphs"><p>سابق وزیر اعلیٰ چھتیس گڑھ بھوپیش بگھیل / آئی اے این ایس</p></div>

سابق وزیر اعلیٰ چھتیس گڑھ بھوپیش بگھیل / آئی اے این ایس

 

 ہریانہ اسمبلی انتخاب کی تاریخ جیسے جیسے قریب آتی جا رہی ہے ویسے ویسے سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں کی سرگرمیاں بھی بڑھتی جا رہی ہیں اور وہ اپنے بیان دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما بھوپیش بگھیل نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے اور ہریانہ میں کانگریس کے حق میں یکطرفہ ماحول ہونے کی بات کہی ہے۔

Published: undefined

بھوپیش بگھیل نے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے ہریانہ اسمبلی انتخابات پر کہا "ہریانہ میں کانگریس کے حق میں یکطرفہ ماحول ہے کیونکہ بی جے پی نے اپنے 10 سال کے دور اقتدار میں پہلے کسانوں کو ناراض کیا، پھر جوانوں کو ناراض کیا، پھر پہلوانوں کو ناراض کیا۔"

Published: undefined

بھوپیش بگھیل نے آگے کہا کہ اس ناراضگی کی قیمت بی جے پی کو ادا کرنی پڑے گی۔ لوگ اب صرف 5 اکتوبر کا انتظار کر رہے ہیں۔ بی جے پی نے ایسے ایسے منصوبے نافذ کیے جو عوام کو بھاری پڑیں، اس کا نقصان تو اسے اٹھانا ہی پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ میں کانگریس متحد ہوکر انتخاب لڑ رہی ہے اور پارٹی نے 7 گارنٹی دی ہے، جس کا فائدہ اسے حاصل ہوگا۔

Published: undefined

کانگریس نے 7 گارنٹی کے تحت 18 سے 60 سال تک کی خواتین کو ہر مہینے 2 ہزار روپے بھتہ اور الگ سے 500 روپے سلنڈر کے لیے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس گارنٹی میں کانگریس نے کسانوں کو ایم ایس پی کی قانونی گارنٹی، فصلوں کا فوری معاوضہ، نوجوانوں کو بھرتی قانون کے تحت 2 لاکھ پکّی نوکریاں اور نشہ سے پاک ریاست بنانے، پسماندوں کا ذات پر مبنی سروے، کریمی لیئر کی حد 10 لاکھ روپے تک کرنے، بزرگوں، معذوروں اور بیواؤں کو 6 ہزار روپے مہینہ کے ساتھ پرانی پنشن کی بحالی کرنے، 300 یونٹ تک بجلی فری، 25 لاکھ تک کا مفت علاج، غریبوں کو 100 گز کا پلاٹ اور 3.5 لاکھ کی لاگت سے دو کمروں کا گھر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ہریانہ میں 5 اکتوبر 2024 کو 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے اور 8 اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ موجودہ قانون ساز اسمبلی کی مدت کار 3 نومبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔ گزشتہ 10 سال سے ہریانہ میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ گزشتہ لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو یہاں 5 سیٹوں کا نقصان ہوا تھا جبکہ کانگریس 10 سال بعد 5 سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined