تلنگانہ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ سویم باپو نے لوگوں سے کہا کہ اگر محکمہ جنگلات کے افسران پودے لگانے آتے ہیں تو انھیں روک دو۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر ضرورت پڑے تو ان کی پٹائی کر دو اور ان کی جانب سے لگائے گئے پودے اکھاڑو، جو بھی ہوگا میں دیکھ لوں گا۔
Published: undefined
بی جے پی رکن پارلیمنٹ سویم باپو کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب کچھ دنوں پہلے ہی تلنگانہ میں ایک خاتون فوریسٹ رینج افسر انیتا پر بھیڑ نے لاٹھیوں سے حملہ کر دیا تھا۔ یہ واقعہ کومرم بھیم آصف آباد ضلع میں پیش آیا تھا اور اس کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا تھا۔
Published: undefined
محکمہ جنگلات اور پولس کی ٹیم آصف آباد ضلع کے سرپور کاغذ نگر بلاک میں شجرکاری کے لیے پہنچی تھی۔ محکمہ جنگلات کے اہلکار ریاستی حکومت کے درخت لگانے کی مہم ’ہرت ہرم‘ کی تیاریوں کے لیے پہنچے تھے۔ اس دوران ٹی آر ایس رکن اسمبلی کے کونپا کے بھائی اور ضلع کونسل کے وائس چیئرمین کے. کرشنا نے اپنے حامیوں کے ساتھ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو ان کا کام کرنے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔
Published: undefined
ایف آر او انیتا نے مخالفت کرنے والوں کو سمجھانے کی کوشش کی تھی، تبھی کارکنان مشتعل ہو گئے اور ٹیم پر حملہ کر دیا تھا۔ اس حملے میں افسر انیتا زخمی ہو گئی تھیں اور اس درمیان دوسرے افسران اور پولس نے کسی طرح انیتا کو حملہ آور سے بچایا تھا اور پھر انھیں اسپتال میں داخل کرایا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز