لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لگاتار مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے۔ مختلف ریاستوں میں بھی کانگریس کے سرکردہ لیڈران کانگریس کے حق میں ہوا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس درمیان دہلی کانگریس صدر اروندر سنگھ لولی نے بی جے پی اراکین پارلیمنٹ پر الزام لگایا کہ انھوں نے دہلی کی جھگی جھونپڑیوں کی فلاح کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔
Published: undefined
آج اروندر سنگھ لولی انڈیا اتحاد کی رام لیلا میدان میں 31 مارچ 2024 کو ہونے والی ’مہا ریلی‘ کے لیے سوشل میڈیا کمیٹی کی میٹنگ میں شریک ہوئے اور اس موقع پر کہا کہ کانگریس پارٹی کی سرگرمیوں کے بارے میں لوگوں تک صحیح جانکاری پہنچانے میں سوشل میڈیا بھی اہم کردار نبھاتا ہے۔ یہ والنٹیر آئندہ لوک سبھا انتخاب کو دھیان میں رکھتے ہوئے بی جے پی کی جھوٹی کہانیوں کی حقیقت سے پردہ اٹھائیں گے کانگریس کے نظریات کو عام کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم رام لیلا میدان میں انڈیا اتحاد کی ریلی سے متعلق تشہیر کا عمل ہر پلیٹ فارم پر انجام دے گا۔
Published: undefined
اس میٹنگ میں اروندر لولی نے کہا کہ بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نے دہلی کے جے جے کلسٹرس، بازآبادکاری کالونیوں، غیر منظور شدہ کالونیوں کی حالت بہتر کرنے کے لیے گزشتہ 10 سالوں میں کوئی کام نہیں کیا ہے۔ ان کا استعمال صرف ووٹ بینک کی شکل میں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہمارے کارکنان ان کی سچائی کو ظاہر کریں گے۔
Published: undefined
اروندر لولی کا کہنا ہے کہ ’اپنے بوتھ سے جڑیں‘ مہم کی کامیابی کے بعد سوشل میڈیا ٹیم نے ایک مثال پیش کی ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا سے جڑ کر کانگریس کی ’پانچ نیائے‘ (پانچ انصاف) مہم کی لڑائی میں شراکت دار بنیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کے دور میں سیاسی پارٹیوں کو طاقت فراہم کرنے کے لیے سوشل میڈیا اہم کردار نبھا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام سمیت ویب سائٹ پر سوشل میڈیا والنٹیر ایک جنگجو کی طرح کام کر کے کانگریس پارٹی کے نظریات اور بی جے پی حکومت کے خلاف کانگریس کی لڑائی کو بخوبی لڑ رہے ہیں۔
Published: undefined
اس درمیان دہلی پردیش مہیلا کانگریس کی صدر پشپا سنگھ کی موجودگی میں ’جن تنتر‘ این جی او چیف ریکھا سمیت درجنوں بی جے پی لیڈران نے آج کانگریس کا دامن تھاما۔ دہلی کانگریس صدر اروندر لولی نے کانگریس میں شامل ہونے والی خواتین کو کانگریس کا پٹکا پہنا کر ان کا پارٹی میں استقبال کیا۔ اس موقع پر مہیلا کانگریس صدر پشپا سنگھ اور پرینکا اگروال بھی موجود تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز