نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے چیئرمین شعبہ مواصلات اور سابق رکن اسمبلی انیل بھاردواج نے کہا کہ جس طرح سے دہلی کی تمام ساتوں لوک سبھا سیٹوں پر کانگریس اور انڈیا اتحاد کے امیدواروں کے حق میں تشہیر کے دوران لوگوں کی حمایت حاصل ہو رہی ہے، اس سے واضح اشارے مل رہے ہیں کہ لوگ انڈیا اتحاد کے امیدواروں کو فتح یاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے عوام تبدیلی کی لہر کے دوران اس مرتبہ انڈیا اتحاد کے امیدواروں کامیاب بنائیں گے، کیونکہ بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ نے گزشتہ 10 برسوں سے دہلی کو پوری طرح سے نظر انداز کیا ہے۔
Published: undefined
انیل بھردواج نے کہا کہ بی جے پی کو اس بار اپنے سات میں سے چھ ممبران پارلیمنٹ کو تبدیل کرنے پر مجبور ہونا پڑا، کیونکہ انہوں نے عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوئی ذمہ داری ادا نہیں کی، جبکہ دہلی والوں کو بی جے پی کے ممبران اسمبلی کی مدد اور تعاون دیا گیا۔ مرکز میں بی جے پی کے اقتدار میں ہونے کے باوجود، دہلی کا بنیادی ڈھانچہ بگڑ گیا اور ترقی رک گئی، اس لیے 7 میں سے 6 امیدوار تبدیل کر دئے گئے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ کانگریس اور انڈیا اتحاد نے اپنی لوک سبھا انتخابی مہم کا آغاز چھوٹی سڑکوں کی میٹنگوں، ریلیوں، گاڑیوں اور ای رکشا کے ذریعے گھر گھر مہم سے کیا، جس کی وجہ سے آہستہ آہستہ لوگوں نے کانگریس اور اتحاد کے امیدواروں کو زبردست حمایت دینا شروع کر دیا۔ راہل گاندھی نے شمال مشرقی دہلی کانگریس کے امیدوار کے لیے ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کیا، وہاں بھیڑ اپنے عروج پر پہنچ گئی۔
Published: undefined
بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی ممبران پارلیمنٹ نے 304 کروڑ روپے کا ترقیاتی فنڈ خرچ نہیں کیا، جس کی وجہ سے دہلی کی ترقی رک گئی ہے۔ انہوں نے دہلی کے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور بڑی تعداد میں ووٹ دیں تاکہ لوک سبھا میں کانگریس کے تین اور انڈیا اتحاد کے چار امیدواروں کی جیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس 5 نیائے اور 25 گارنٹی کو لاگو کرنے کے لئے پرعزم ہے، جو نوجوانوں، خواتین، کسانوں، مزدوروں، پسماندہ اور دیگر لوگوں سمیت تمام طبقات کی زندگی کو بہتر بنائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined