مغربی بنگال سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ روپا گنگولی کے بیٹے آکاش مکھرجی پر الزام ہے کہ اس نے جنوبی کولکاتا کے ایک کلب کی دیوار میں اپنی کار سے ٹکر مار دی۔ ان کے اوپر الزام ہے کہ گاڑی چلاتے وقت وہ نشہ کی حالت میں تھے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ آکاش مکھرجی گولف گارڈن علاقہ میں جمعرات کی رات کو اپنی کار موڑ رہا تھا تبھی کار کلب کی دیوار سے ٹکرا گئی۔ 21 سال کے آکاش مکھرجی پر تعزیرات ہند کی دفعہ 427، دفعہ 279 کے تحت پولس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ خبروں کے مطابق آکاش کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے۔
Published: 16 Aug 2019, 11:10 AM IST
اس واقعہ پر رکن پارلیمنٹ روپا گنگولی نے ٹوئٹ کیا ’’میرا بیٹا میری رہائش گاہ کے پاس حادثہ کا شکار ہو گیا۔ میں نے پولس کو فون کیا تاکہ وہ قانونی پہلؤوں کو دیکھیں، مہربانی کر کے کوئی ہمدردی یا سیاست نہ کی جائے۔ میں اپنے بیٹے سے پیار کرتی ہوں اور اس کا دھیان رکھوں گی لیکن قانون کو اپنا کام کرنا چاہیے‘‘۔
Published: 16 Aug 2019, 11:10 AM IST
اس حادثہ کو لے کر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی لوگ اس میں بال بال بچ گئے کیونکہ کار کی رفتار بہت تیز تھی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کا ایک حصہ پوری طرح ٹوٹ گیا اور ڈرائیور اس میں پھنس گیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے ’’نہ میں غلط کرتی ہوں، نہ غلط سہتی ہوں۔ میں بکاؤ نہیں ہوں‘‘۔ مقامی لوگوں میں سوال ضرور ہے کہ یہ حادثہ نشہ کی وجہ سے ہوا ہے اور کہیں نہ کہیں والدہ کے رکن پارلیمنٹ ہونے کا بھی نشہ ہے۔
Published: 16 Aug 2019, 11:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 16 Aug 2019, 11:10 AM IST
تصویر: پریس ریلیز