قومی خبریں

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ روی کشن کو لگا چونا! کاروباری پر عائد کیا 3.25 کروڑ کی ٹھگی کرنے کا الزام، پولیس میں درج کرائی شکایت

گورکھپور صدر سے رکن پارلیمنٹ اور فلم اداکار روی کشن نے گورکھپور کینٹ تھانہ میں ایک بلڈر کے خلاف 3.25 کروڑ کی ٹھگی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا ہے

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ روی کشن / تصویر آئی اے این ایس
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ روی کشن / تصویر آئی اے این ایس 

گورکھپور: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور اداکار روی کشن مبینہ طور پر 3.25 کروڑ روپے کی ٹھگی کا شکار ہو گئے ہیں، اس واقعہ کی اطلاع پولیس نے دی ہے۔ گورکھپور صدر سے رکن پارلیمنٹ روی کشن نے گورکھپور کینٹ تھانہ میں ایک بلڈر کے خلاف 3.25 کروڑ کی ٹھگی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا ہے۔

Published: undefined

پولیس نے کہا ہے کہ شکایت درج کر لی گئی ہے اور تفتیش کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی۔ مقدمہ تعزیرات ہند کی دفعہ 406 کے تحت درج کیا گیا ہے۔ رکن پارلیمنٹ کے رابطہ عامہ کے افسر نے کہا کہ رہنما اور اداکار کے ساتھ ممبئی کے ایک کاروباری نے مبینہ طور پر ٹھگی کی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق رکن پارلیمنٹ روی کشن نے ملزم جین جتیندر رمیش کو رقم دی تھی لیکن جب انہوں نے اپنی رقم کا مطالبہ کیا تو انہیں 34-34 لاکھ کے 12 چیک دئے گئے، جن میں سے کچھ ناقابل ادا (باؤنس) ہو گئے۔ رمیش کو رقم واپس کرنے پر آمادہ کرنے میں ناکام رہنے کے بعد روی کشن نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined