دہلی کے شاہین باغ میں ’شہریت ترمیمی قانون‘ اور ’این آر سی‘ کے خلاف لوگوں کا پرامن احتجاج تقریبا ایک ماہ سے جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک حکومت اس قانون کو واپس نہیں لے لیتی۔ دریں اثنا، بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی نے شاہین باغ میں احتجاج کرنے والوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین اپنے اپنے گھروں کو چلے جائیں، اسی میں ان کی عافت ہے۔
Published: undefined
میناکشی لیکھی نے کہا ہے کہ شاہین باغ میں دیرینہ احتجاج کی کے باعث وہاں سے آنے جانے والے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لہذا تمام مظاہرین کو اب اپنے اپنے گھروں کو لوٹ جانا چاہئے۔ میناکشی نے خبردار کیا کہ اگر مظاہرین کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سخت سردی کے باوجود لوگ، بالخصوص خواتین شاہین باغ میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف دن رات مظاہرہ کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، خواتین کے مظاہرے کی بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ہو رہی ہے۔ ہزاروں افراد نے 31 دسمبر کی رات قومی ترانہ گاتے ہوئے نئے سال کا خیرمقدم کیا تھا۔
Published: undefined
سنیچر کے روز دھرنے پر بیٹھی خواتین کی حمایت میں مشہور مصنفہ اروندھتی رائے شاہین باغ پہنچی تھیں اور وہاں موجود خواتین اور دیگر مظاہرین سے انہوں نے کہا کہ پورا ملک آپ کے ساتھ ہے، آپ اپنی لڑائی جاری رکھیں۔ اروندھاٹی نے کہا کہ پوری دنیا میں شاہین باغ کے مظاہرے کے چرچے ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز