لوک سبھا انتخابات سے قبل اترپردیش میں اتحادیوں کے سبب بی جے پی پہلے ہی پریشان ہے، دوسری طرف بی جے پی ممبر پارلیمنٹ اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سوال اٹھا رہے ہیں، تازہ واقعہ بستی کے بی جے پی رہنما ہریش دویدی کا ہے جنہوں نے کہا کہ رہنماؤں کو موجودہ نظام میں کمی کے چلتے چوری کرنی پڑتی ہے۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق اتر پردیش کے بستی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رہنما ہریش دویدی نے بدعنوانی کو لے کر منعقد ایک میٹنگ کے دوران ایہ انکشاف کیا ہے، ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی کی تنخواہ سے جڑے ایک سوال پر انہوں نے کہا، ’’ایم پی کو 12 ملازمین کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن تنخواہ سینئر پرائمری ٹیچر سے بھی کم ہے، تو چوری تو کرنی ہی پڑے گی۔
انہوں نے وزراء سیاستدانوں کے اخراجات کے بارے میں مزید کہا کہ تنخواہ سے کوئی ایم پی یا وزیر اپنا انتخابی حلقہ نہیں چلا سکتا، اس کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کے لئے دیگر اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔
خبروں کے مطابق بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے یہ جواب آڈیٹوریم میں موجود ایک نوجوان کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں دیا، اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر اور صدر اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی ديارام چودھری بھی موجود تھے، حالانکہ اس دوران بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے کیجریوال حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہلی کے تمام ممبر اسمبلی کے بھتے بڑھائیں جوکہ قابل تعریف ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined