اتر پردیش میں بی جے پی لیڈر اومیش دویدی نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر یو پی پولس پر انکاؤنٹر میں مارے گئے گینگسٹر وکاس دوبے کے اہل خانہ کا استحصال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ یو پی قانون ساز کونسل رکن اومیش دویدی اکھل بھارتیہ برہمنوتھان مہاسبھا کے سربراہ بھی ہیں اور ان کے ذریعہ وزیر اعلیٰ یوگی کو لکھے گئے خط کی خبر پھیلنے کے بعد سیاسی حلقے میں چہ می گوئیاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔
Published: undefined
خط میں اومیش دویدی نے سرخیوں میں رہے بکرو واقعہ کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کے بھائی پر لگے مقدمے کو واپس لینے کی اپیل کی ہے۔ ایجوکیشن زمرے سے لکھنو سے ایم ایل سی نے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ وہ مڈھ بھیر میں مارے گئے وکاس دوبے کے بھائی دیپ پرکاش دوبے اور ان کی بیوی انجلی کو پریشان کر رہی ہے۔ اومیش دویدی کا کہنا ہے کہ لکھنو کے کرشنا نگر باشندہ دیپ پرکاش کا بکرو واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے باوجود ان پر جھوٹے مقدمے لگا کر انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ دویدی نے وزیر اعلی سے اپیل کی ہے کہ وہ دوبے پر لگے جھوٹے مقدمے کی اعلی سطحی جانچ کرا کر اس کا تصفیہ یقینی طور پر کرائیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز ہی پولیس نے وکاس دوبے کے بہنوئی کرشن گوپال دیکشت کو جعلسازی کے الزام میں لکھنؤ سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے اسے کار کے کاغذات کے ساتھ ہیرپھیر کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں بکرو واقعہ کے بعد چھاپہ ماری میں لکھنؤ میں وکاس دوبے کے بھائی دیپ پرکاش کے گھر سے ایک سرکاری ایمبیسڈر کار برآمد ہوئی تھی۔ جانچ میں پتہ چلا کہ فرضی کاغذات کا استعمال کر کار کو رجسٹر کیا گیا تھا جس کے بعد معاملہ درج کیا گیا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ گزشتہ سال دو جولائی کو کانپور میں چوبے پور کے بکرو گاوں میں مافیا وکاس دوبے نے ایک سرکل افسر سمیت آٹھ پولیس اہلکاروں کا قتل کردیا تھا۔ بعد میں پولیس نے وکاس دوبے سمیت چھ ملزمین کو الگ الگ مڈھ بھیڑ میں ہلاک کردیا تھا۔ اس معاملے میں 37سے زیادہ ملزمین کو جیل بھیجا جاچکا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز