آپ کو تو یاد ہی ہوگا جب کرناٹک میں بی جے پی رکن اسمبلی موبائل پر فحش ویڈیو دیکھتے ہوئے نظر آئے تھے، جس کو لے کر خوب ہنگامہ بھی مچا تھا۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ یوپی اسمبلی میں بی جے پی رکن اسمبلی موبائل پر ’تین پتی‘ یعنی تاش کھیلتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ یوپی کی مہوبہ سیٹ سے بی جے پی رکن اسمبلی کی تاش کھیلتے ہوئے یہ ویڈیو سماجوادی پارٹی میڈیا کے ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ لکھا گیا ہے ’’مہوبہ سے بی جے پی ایم ایل اے اسمبلی میں تین پتّی گیم کھیل رہے ہیں۔ کرناٹک میں بی جے پی رکن اسمبلی موبائل پر پورن دیکھتے پائے گئے تھے۔‘‘
Published: undefined
سماجوادی پارٹی کی میڈیا وِنگ نے اس پوسٹ میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’بی جے پی اراکین اسمبلی کو عوامی مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ صرف بدعنوانی، عصمت دری اور فالتو گیمز میں ملوث ہیں۔ یہ بی جے پی عوامی خادم اور عوامی نمائندے ہیں؟ شرمناک!‘‘ یہ پوسٹ 24 ستمبر کو شیئر کیا گیا ہے جس پر طرح طرح کے تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔
Published: undefined
اس ویڈیو پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے ’’اب ڈیڑھ لاکھ کا فون لیا ہے تو یہی امید ہے۔‘‘ ایک دوسرے شخص نے لکھا ہے کہ ’’انھیں بھی کوئی معطل کرے گا کیا؟ سرکاری ملازمت والوں پر تو جانچ کر کے کارروائی ہو جاتی اب تک۔‘‘ ایک دیگر شخص نے صرف ایک لفظ کا تبصرہ کیا ہے اور لکھا ہے ’’شرمناک۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined