قومی خبریں

رام مندر تعمیر: بی جے پی رکن اسمبلی نے قانون توڑنے کی دی دھمکی

بی جے پی رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ وہ 25 نومبر کو اپنے حامیوں کے ساتھ وی ایچ پی کی ’دھرم سبھا‘ میں شامل ہونے والے ہیں اور مندر تعمیر میں کوئی رکاوٹ پیدا ہوئی تو قانون توڑنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ

ایودھیا میں رام مندر تعمیر کا معاملہ دھیرے دھیرے اشتعال انگیز شکل اختیار کرتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ 25 نومبر کو یہاں وی ایچ پی کی ’دھرم سبھا‘ منعقد ہونی ہے اور آر ایس ایس، وی ایچ پی کے ساتھ ساتھ بی جے پی لیڈران و کارکنان بھی متنازعہ بیان دے کر آگ میں گھی ڈالنے کا کام کر رہے ہیں۔ تازہ بیان اتر پردیش واقع بلیا کے بیریا سے بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ کا ہے جنھوں نے کہا ہے کہ ’’میں 25 نومبر کو اپنے حامیوں کے ساتھ وی ایچ پی کی دھرم سبھا میں شامل ہونے جا رہا ہوں۔ رام مندر تعمیر کے معاملے پر اگر حالات بگڑتے ہیں یا آئین کو ہاتھ میں لینے کی نوبت آتی ہے تو وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘‘

Published: 23 Nov 2018, 1:09 PM IST

سریندر سنگھ نے رام مندر تعمیر کے لیے ہونے والی دھرم سبھا کے تعلق سے کہا کہ ’’25 نومبر 2018 کو ایودھیا میں کثیر تعداد میں رام بھکت جمع ہو رہے ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو 1992 کی تاریخ دہرائی جائے گی اور آئین توڑ کر کروڑوں ہندوؤں کی عقیدت کو دھیان میں رکھتے ہوئے رام مندر تعمیر کا کام شروع ہوگا۔‘‘

واضح رہے کہ 25 نومبر کو وی ایچ پی نے رم مندر تعمیر کے معاملے پر ’دھرم سبھا‘ بلائی ہے جس کی تیاریاں زور و شور سے چل رہی ہیں۔ وی ایچ پی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس دھرم سبھا میں 1 لاکھ سے زیادہ لوگ شرکت کریں گے۔ شیو سینا سربراہ اُدھو ٹھاکرے بھی 24 نومبر کو ایودھیا پہنچ رہے ہیں۔ شیو سینا لگاتار رام مندر کا ایشو اٹھا رہی ہے اور اس معاملے میں مودی حکومت کو بھی نشانہ بنانے سے باز نہیں آ رہی۔

Published: 23 Nov 2018, 1:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Nov 2018, 1:09 PM IST