قومی خبریں

ایس ڈی ایم کو دھمکی دینے کے معاملہ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کو دو سال قید کی سزا

اتر پردیش کے بہرائچ ضلع کی مہاسی سیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی سریشور سنگھ کو ایس ڈی ایم (سب ڈویزنل مجسٹریٹ) کو دھمکی دینے کے 21 سال پرانے معاملہ میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>سریشور سنگھ / آئی اے این ایس</p></div>

سریشور سنگھ / آئی اے این ایس

 

بہرائچ: اتر پردیش کے بہرائچ ضلع کی مہاسی سیٹ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی سریشور سنگھ کو ایس ڈی ایم (سب ڈویزنل مجسٹریٹ) کو دھمکی دینے کے 21 سال پرانے معاملہ میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کے خلاف معاملوں کی سماعت کے لیے قائم ایک خصوصی عدالت نے سزا سنائی۔ سول جج جونئر ڈویزن اور اے سی جے ایم ایم پی/ایم ایل اے کورٹ انوپم دیکشت نے اس معاملہ کی سماعت کی۔

Published: undefined

مقدمہ کی سماعت کے دوران ایس ڈی ایم کے بیان کے علاوہ دیگر ثبوتوں پر بھی غور کیا گیا۔ عوامی نمائندگی قانون 1951 کے مطابق دو سال یا اس سے زیادہ کی قید کی سزا پانے والے کسی بھی عوامی نمائندہ کو سزا کی تاریخ سے ہی نااہل قرار دیا جاتا ہے اور سزا پوری ہونے کے بعد آئندہ چھ برسوں تک اس کے انتخاب لڑنے پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔

Published: undefined

ڈسٹرکٹ گورمنٹ کونسل (کریمنل) منو لال مشرا نے جمعہ کو بتایا کہ عدالت نے سزا سنائے جانے کے بعد رکن اسمبلی کو فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے ضمانت دے دی۔ یہ حکم 4 جنوری کو سنایا گیا تھا، جس کی نقل جمعہ کو دستیاب ہو سکی۔

ستمبر 2002 کو مہاسی تحصیل کے ایس ڈی ایم لال منی مشرا نے ہردی تھانہ میں 2 ارکان اسمبلی کے خلاف معاملہ درج کرایا تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ سریشور سنگھ نے ایس ڈی ایم دفتر میں داخل ہو کر سرکاری کام میں رخنہ اندازی کی اور ایس ڈی ایم کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے انہیں دھمکی دی تھی۔

Published: undefined

چار جنوری کو ایم پی/ایم ایل اے کورٹ کے جج انوپم دیکشت نے رکن اسمبلی کو 2 سال قید اور ڈھائی ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ حکم کے مطابق، جرمانہ ادا نہ کرنے پر انہیں مزید سات دن تک قید میں رہنا ہوگا۔ سزا سنائے جانے کے بعد رکن اسمبلی سریشور سنگھ کو اپنے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے ضمانت دے دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined