کرناٹک میں جاری سیاسی ہلچل کے درمیان بی جے پی رکن اسمبلی بسن گوڑا آر پاٹل کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔ ایک طرف وزیر اعلیٰ سدارمیا کے خلاف ای ڈی کی کارروائی سے ہلچل مچی ہوئی ہے، اور دوسری طرف بسن گوڑا کے ایک مبینہ بیان نے اس ہلچل میں اضافہ کر کے رکھ دیا ہے۔ مبینہ طور پر دیے گئے اپنے بیان میں بسن گوڑا نے کہا ہے کہ کرناٹک مین حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ایک ہزار کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ اس معاملے میں اب ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گئی ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو میں کانگریس کارکن نے بی جے پی رکن اسمبلی بسن گوڑا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ بسن گوڑا کے مذکورہ متنازعہ بیان پر 30 ستمبر کو کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بھی اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’’بی جے پی کے ایک سینئر رکن اسمبلی کے دعویٰ کو دیکھتے ہوئے قانونی متبادل تلاش کیے جائیں گے۔ بی جے پی کے ایک بڑے لیڈر نے ریاست کی کانگریس حکومت کو گرانے اور وزیر اعلیٰ بننے کے لیے بڑی رقم الگ سے رکھی ہوئی ہے۔‘‘
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کرناٹک کانگریس کے لیڈران بی جے پی رکن اسمبلی بسن گوڑا کے جس بیان کا تذکرہ کر رہے ہیں، اس میں انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کی پارٹی کی مرکزی قیادت اور اراکین اسمبلی اس طرح کی کسی بھی مہم اور اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کے خلاف ہیں۔ یہ حکومت اپنے آپ ہی گر جائے گی۔
Published: undefined
بہرحال، کرناٹک کانگریس صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا کہنا ہے کہ میں نے ریاستی کانگریس کی ایک میٹنگ طلب کی ہے۔ بی جے پی نے ہماری حکومت کو گرانے کے لیے 1200 کروڑ روپے رکھے ہیں۔ اس بارے میں ہم اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ میں نے اس بارے میں اعلیٰ کمان سے بھی بات کی ہے اور ان کو پوری جانکاری دی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سچائی کا پتہ لگانے کے لیے اس معاملے کی جانچ انکم ٹیکس محکمہ کو کرنی ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined