کیرالہ میں آئے سیلاب کو لے کر کرناٹک کے وجے پورا سے بی جے پی ممبر اسمبلی باسن گوڑا پاٹل يتنال نے متنازعہ بیان دیا ہے، انہوں نے کیرالہ میں تباہ کن سیلاب کے لئے کھلے عام ہو رہی گئو کشی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو جوبھی ٹھیس پہنچائے گا ، اسے اسی طرح کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا’’ گئو کشی ہندو مذہب کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے، کسی کو دوسرے مذہب کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانی چاہئے، نتیجہ آپ کے سامنے کیرالہ کا تباہ کن سیلاب ہے ، چونکہ یہاں کھلے عام گئو کشی کی جاتی ہے بیف فیسٹول کا انعقاد کیا جاتا تھا ، اس لئے یہاں کے لوگ اس حال میں پہنچ گئے ہیں، جو بھی ہندو کمیونٹی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے گا اسے اسی طرح سے سزا ملے گی‘‘۔
Published: undefined
يتنال کیرالہ کے ممبران اسمبلی کی طرف سے ایک سال پہلے اسمبلی کی کینٹین میں منعقد ’بیف فیسٹیول‘ کی طرف اشارہ کر رہے تھے، انہوں نے مرکزی حکومت کی طرف سے جانوروں کے ذبیحہ اور تجارت پر پابندی عائد کرنے کی مخالفت میں یہ فیسٹیول منعقد کیا تھا۔
ایسا پہلی بار نہیں ہے جب يتنال کے کسی بیان کو لے کر تنازعہ ہوا ہے، اس سے پہلے انہوں نے دانشوروں کو خطرناک بتایا تھا اور انہیں گولی مارنے کا بیان دیا تھا، اسی سال جون 2018 میں کرناٹک انتخابات کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی مسلمانوں کی ترقی کے لئے کام نہیں کرے گی کیونکہ وہ پارٹی کے لئے ووٹ نہیں کرتے ہیں۔
بتا دیں کہ کیرالہ میں آئے تباہ کن سیلاب کی وجہ سے 300 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور لاکھوں لوگوں کو اپنے گھر سے بے گھر ہونا پڑا ہے، بے گھر ہوئے لوگ راحت کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined