لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے الزام لگایا ہے کہ بھاتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اقتدار اور دولت کا استعمال کر کے کرناٹک میں کانگریس۔جے ڈی ایس کی اتحادی حکومت کو گرایا ہے۔
Published: undefined
مایاوتی نے بدھ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’کرناٹک میں بی جے پی نے آئینی اقدار کو طاقت پر رکھنے کے سا تھ۔ساتھ جس طرح سے اقدار و دولت کا استعمال کر کے حکومت کو گرانے کا کام کیا ہے وہ بھی جمہوریت کی تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر درج رہے گا۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے‘‘۔
Published: undefined
بی ایس پی سپریمو نے کرناٹک میں تحریک عدم اعتماد کے دوران غیر حاضر رہے واحد ایم ایل اے این مہیش کو برخاست کردیا ہے۔ مایاوتی نے منگل کی رات اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’کرناٹک میں کماراسوامی حکومت کی حمایت میں ووٹ دینے کے پارٹی اعلی کمان کی ہدایت کی خلاف ورزی کر کے بی ایس پی رکن اسمبلی این مہیش آج تحریک عدم اعتماد میں غیر حاضر رہے جو کہ نظم و ضبط کے خلاف ہے۔ اسے پارٹی نے کافی سنجیدگی سے لیا ہے اور اس لئے مہیش کو فوری اثر سے پارٹی سے برخاست کردیا گیا ہے۔
Published: undefined
اس سے قبل اتوار کو بی ایس پی سپریمو نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کی جانکاری دی تھی کہ بی ایس پی رکن اسمبلی مہیش کمار سوامی حکومت کے حق میں ووٹ دیں گے۔ لیکن بی ایس پی ایم ایل اے نے اس بات پر عمل نہیں کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز