قومی خبریں

’بی جے پی نے سیاسی مخالفین کے خلاف جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا‘، کانگریس کا مودی حکومت پر سنگین الزام

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز کیجریوال کو آبکاری پالیسی گھوٹالے سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں ضمانت دے دی، یہ خبر ملنے کے بعد کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف حملہ آور رخ اختیار کر لیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سپریا شرینیت / ویڈیو گریب</p></div>

سپریا شرینیت / ویڈیو گریب

 

کانگریس نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد جمعہ کے روز یہ سنگین الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے گزشتہ دس سالوں سے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا ہے۔ پارٹی ترجمان اور سوشل میڈیا محکمہ کی چیف سپریا شرینیت نے اس تعلق سے نامہ نگاروں کے ایک سوال پر کہا کہ ’’عوام نے حالیہ لوک سبھا انتخاب میں بدلے کی اس سیاست کا جواب دیا، لیکن یہ حکومت اسے سمجھ نہیں پا رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

دراصل سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز کیجریوال کو آبکاری پالیسی گھوٹالہ سے جڑے بدعنوانی کے معاملے میں ضمانت دے دی۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اُجول بھوئیاں کی بنچ نے کیجریوال کو دس لاکھ روپے کے مچلکہ اور دو ضمانتی بانڈس پر ضمانت دی ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ کے ذریعہ کیجریوال کو ضمانت ملنے کے بعد جب سپریا شرینیت سے نامہ نگاروں نے اس بارے میں سوال کیا تو انھوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ ’’میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ سیاسی مخالفین کے خلاف جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ ایسے تمام لوگ ہیں جو بغیر کسی سماعت کے جیلوں میں سڑ رہے ہیں، کیونکہ نریندر مودی اور امت شاہ کو ان کی شکل پسند نہیں ہے۔ عدالتوں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’جس طرح سے ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، بدلے کی سیاست ہو رہی ہے، اس کا جواب عوام نے (لوک سبھا انتخاب میں) دیا ہے۔ بی جے پی کو 240 سیٹ پر لا دیا ہے۔ اس پر بھ آپ کو (حکومت) سمجھ نہیں آ رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined