یوگی حکومت میں کابینہ وزیر اور سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راجبھر اپنی ہی حکومت سے ناراض چل رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ہی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ 6 مہینے پہلے سڑک بنانے کی تجویز پیش کی تھی، لیکن ابھی تک اس پرعمل نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ایک وزیر کے گھر کے سامنے سڑک نہیں بن سکتی، تو عوام ’بھگوان‘ بھروسے ہی ہے، وارانسی کے سندھورا واقع آبائی گاؤں فتح پور والے مکان کے سامنے دونوں بیٹوں کے ساتھ ہاتھ میں پھاوڑا لئے سڑک بنانے میں مصروف دیکھے، کابینہ وزیر کو سڑک بنانے کے لئے مٹی پھینکتے دیکھ آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے، کچھ لوگوں نے ان کی سڑک بناتے تصویریں کھینچ کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں۔
Published: undefined
راجبھر کے بیٹے اروند راجبھر کی شادی 21 جون کو ہوئی ہے اور اتوار یعنی 24 جون کو وارانسی واقع ان کے آبائی رہائش گاہ پر استقبالیہ ہونا ہے، اس پروگرام میں شامل ہونے کے لئے یوگی حکومت کے کابینہ وزیر اور مرکزی وزراء کے آنے کے امکانات ہیں، اوم پرکاش راجبھر کے چھوٹے بیٹے نے کہا کہ 500 میٹر سڑک بنانے کے لئے تقریبا 6 مہینے پہلے تجویز دی گئی تھی، لیکن اس پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
Published: undefined
اپنی ہی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف اکثر مورچہ کھولنے والے اوم پرکاش راجبھر اپنے بیانات کو لے کر ہمیشہ زیر بحث رہتے ہیں، انہوں نے ریاستی حکومت کے افسران پر من مانی کرنے اور عوامی نمائندوں کی بات نہ سننے کا الزام لگایا تھا اور اس معاملے پر یوگی حکومت کی نااہلی کو عیاں کیا تھا۔
انہوں نے یوگی حکومت پر ذات پات میں امتیاز کرنے کا الزام لگایا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی ذات دیکھ کر ٹکٹ دیتی ہے اور وزیر بناتی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں خود کو نظرانداز کیے جانے کا بھی الزام لگا چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز