کولکاتا: وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے ملک بھر میں کورونا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گجرات سے آکر بی جے پی کے لیڈران بنگال میں کورونا پھیلارہے ہیں انہوں نے کہا کہ بنگال میں کورونا کی صورحال قابو میں تھی مگر اب یہاں بھی یومیہ کیس کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ جلپائی گوڑی میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یوگی آدتیہ ناتھ کا نام لئے بغیر کہا کہ دہلی، اترپردیش اور گجرات سے آنے والے لیڈران بنگال میں کورونا پھیلارہے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اس بے احتیاطی کی وجہ سے ہی بنگال میں کورونا پھیل رہا ہے۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے 12فروری کو وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر کہا تھا کہ ریاست کے تمام شہریوں کو مفت میں کورونا ویکسین فراہم کی جائے اور ریاستی حکومت اس کی قیمت ادا کرنے کو تیار ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیرا عظم مودی نے روزانہ ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی کررہے ہیں مگر الیکشن کمیشن کو یہ نظر نہیں آرہا ہے۔مگر الیکشن کمیشن نے مجھ پر 24گھنٹے کےلئے پابندی عاید کردی اور مجھے شیتل کوچی جہاں سیکورٹی فورسیس کی فائرنگ میں 4افراد کی موت ہوگئی تھی۔میرے جانے پر 72گھنٹے کےلئے پابندی عاید کردی گئی۔میرا 96گھنٹہ برباد کردیا گیا۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے زیادہ سے زیادہ سیٹوں پر کامیاب کرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو روکنے کےلئے ترنمول کانگریس کو کامیاب کرانا ضروری ہے۔انہوں نے بنگال میں این آر سی، این پی آر اور شہریت ترمیمی ایکٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔بنگال میں رہنے والا ہر شخص ہندوستانی شہری ہے۔ ممتا بنرجی نے شیتل کوچی واقعہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میںنے اس حاملہ خاتون سے ملاقات کی ہے جو پولس فورسیس کی گولی سے ہلاک ہوگئے ہیں۔میں ایک مہینے کے بچے کو یتیم ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں یہ واقعہ سازش کے تحت انجام دیا گیا ہے۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے کہا کہ اس علاقے سے بی جے پی کو بڑی کامیابی ملی تھی مگر یہاں کے عوام کےلئے کچھ بھی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دور اقتدار میں کوئی بھی محوظ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ این آر سی اوراین پی آر کی بنگال میں ا جازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آسام میں حراستی کیمپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں بنگالیوں کورکھا گیا ہے۔بی جے پی بنگال میں آئے گی تو یہاں بھی بنگالیوں کے ساتھ یہی سلوک کیا جائے گا۔
Published: undefined
ممتا بنرجی نے کہاکہ ملک میں کورونا پھیل رہا ہے مگر مودی اور امیت شاہ جو مرکز میں برسراقتدار میں ہےوہ کورونا کے روک تھام کےلئے کچھ نہیں کررہےہیں۔اپنی ڈیوٹی سے بھاگ رہے ہیں۔انہوں نے ہر ایک شہری کو ماسک پہننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتیاط برتیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined