ممبئی: این سی پی لیڈر اور مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی لیڈران ملک بھر میں مندروں کی زمینیں ہڑپ رہے ہیں اور وہ ایودھیا کے بعد مہاراشٹر میں اسی طرح کا کام کر رہے ہیں۔ نواب ملک نے کہا کہ بی جے پی لیڈران نے رام کے نام پر ووٹ مانگنا، چندہ جمع کرنا اور مہاراشٹر میں مندروں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی رام کے نام سے لوٹ کا کھیل اب عوام کے سامنے آ رہا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے ایودھیا میں بابری مسجد کے مقام پر رام مندر تعمیر کا راستہ صاف ہونے کے بعد پورا علاقہ زمین کی خرید و فروخت کا مرکز بن گیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق زیر تعمیر رام مندر کے ارد گرد بی جے پی کے ارکان اسمبلی، کئی بڑے لیڈران، یوپی کے افسران اور ان کے اہل خانہ کے ذریعہ بڑے پیمانے پر زمینیں خریدیں گئی ہیں تاکہ انہیں فائدہ ہو سکے۔
Published: undefined
انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق زیر تعمیر مندر کے آس پاس علاقہ میں بڑے پیمانے پر زمینوں کی خرید و فروخت کے 14 معاملوں کو کھنگالنے سے معلوم ہوا ہے کہ رام مندر کے مقام سے 5 کلو میٹر کے دائرے میں ایک رکن اسمبلی، میئر اور ریاستی او بی سی کمیشن کے رکن نے اپنے نام پر زمین خریدی ہے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ ڈویزنل کمشنر، سب ڈویزنل مجسٹریٹ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، سرکل آفیسر اور اسٹیٹ انفارمیشن کمشنر کے رشتہ داروں نے بھی زمینیں خریدی ہیں۔ ان میں سے کم از کم پانچ معاملات میں مفادات کا ٹکراؤ پیدا ہوتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز