امیٹھی: یوپی کے امیٹھی میں بی جے پی کے ایک لیڈر نے محکمہ پولیس کے ساتھ بھی ہیرا پھیری کر دی۔ پولیس لائن کی تعمیر کے لیے محکمہ پولیس نے اس سے دو کروڑ روپے کی زمین خریدی تھی۔ یہ زمین 78 لاکھ روپے کے قرض کی وجہ سے بینک کے پاس رہن رکھی گئی تھی لیکن بی جے پی لیڈر نے فرضی دستاویزات کی مدد سے کا بیع نامہ کروا لی۔ جب محکمہ پولیس کو ریکوری کا نوٹس موصول ہوا تو اس کے ہوش اڑ گئے اور فوری طور پر بی جے پی لیڈر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی۔
Published: undefined
بی جے پی لیڈر اوم پرکاش مشرا عرف پرکاش مشرا نے امیٹھی پولیس کو تقریباً 78 لاکھ روپے کا چونا لگایا ہے۔ دراصل، پرکاش مشرا نے اپنی زمین رہن رکھ کر 78 لاکھ کا قرض لیا تھا اور پھر اس زمین کو امیٹھی پولیس کو تقریباً دو کروڑ روپے میں بیچ دیا تھا۔ امیٹھی کے ایس پی ایلامارن جی نے پیر کو بتایا کہ بی جے پی لیڈر پرکاش مشرا نے جعلسازی کی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
ایس پی نے مزید کہا کہ ملزم نے اپنی زمین رہن رکھ کر بینک آف انڈیا سے قرض لیا تھا۔ بعد ازاں جعلی دستاویزات کے ذریعے پولیس لائن بنانے کے لیے زمین پولیس کو فروخت کر دی۔ یہ زمین امیٹھی کے گوری گنج میں صدر تحصیل کے تحت چوہان پور گاؤں میں واقع ہے۔
Published: undefined
مشرا نے 27 جولائی 2017 کو 0.253 مربع میٹر زمین کی فروخت کا بیع نامہ کرایا تھا۔ فروخت کے عمل کو انجام دینے کے بعد بی جے پی لیڈر کو امیٹھی پولیس سے 1.97 کروڑ روپے کی ادائیگی موصول ہوئی۔ رجسٹری کے دوران پرکاش نے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دی کہ آیا اس پر کوئی قرض ہے یا نہیں۔
Published: undefined
پولیس لائن امیٹھی میں کانسٹیبل انسپکٹر کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر مشرا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ امیٹھی بی جے پی کے ضلع صدر درگیش ترپاٹھی نے کہا کہ مشرا پارٹی کارکن ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون اپنا کام کرے گا اور اگر مشرا قصوروار پائے گئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز