قومی خبریں

بی جے پی کے لیڈر بکاؤ ہو سکتے ہیں، ایم پی کے ووٹر نہیں: کمل ناتھ

مدھیہ پردیش میں اسمبلی کے ضمنی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور خرید و فروخت کے معاملہ پر بی جے پی پوری طرح گھر گئی ہے

کمل ناتھ کی فائل تصویر / Getty Images
کمل ناتھ کی فائل تصویر / Getty Images 

بھوپال: مدھیہ پردیش میں اسمبلی کے ضمنی انتخابات سے قبل سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور خرید و فروخت کے معاملہ پر بی جے پی پوری طرح گھر گئی ہے۔ کانگریس کے رکن اسمبلی امنگ سنگھار کی طرف سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جیوتیرادیہ سندھیا پر 50 کروڑ اور عہدہ وزارت کا لالچ دینے کے سنگین الزامات عائد کئے جانے کے بعد سابق وزیر علیٰ کمل ناتھ نے ایک جلسہ عام سے بی جے پی پر حملہ بولا۔

Published: undefined

کمل ناتھ نے جلسہ عام سے کہا کہ بی جے پی والے خرید و فروخت کی بات کریں گے لیکن وہ نہیں جانتے کہ ان کے لیڈران تو بکاؤ (قابل فروخت) ہو سکتے ہیں لیکن مدھیہ پردیش کے ووٹ قطعی نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ (بی جے پی والے) آپ کو پیسے دیتے ہیں تو لی لینا یہ تو آپ کا ہی پیسہ ہے، جس سے انہوں نے سودا کیا تھا لیکن فیصلہ مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے کرنا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ کانگریس کے رکن اسمبلی امنگ سنگھار نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جیوتیرادیہ سندھیا پر سنگی الزامات عائد کئے ہیں۔ امنگ سنگھار نے کہا ہے کہ جیوتیرادتیہ سندھیا نے بی جے پی میں شامل ہونے کے لئے انہیں 50 کروڑ روپے اور عہدہ وزارت کی پیش کش کی تھی۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر کے بیان کے بعد ریاست کی سیاست میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ جیوتیرادتیہ سندھیا پر کانگریس کے کئی لیڈان نے نشانہ لگایا ہے۔ صوبہ کے سابق وزیر اعلیٰ پارٹی کے سینئر رہنما دگوجے سنگھ نے کہا کہ جیوتیرادتیہ سندھیا کو ان سنگین الزامات پر جواب دینا چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined