قومی خبریں

انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کے بعد بی جے پی لیڈر اور مرکزی ایجنسیوں کے افسر جیل جائیں گے: آتشی

آتشی نے کہا کہ ’انڈیا‘ کی حکومت بنے کے بعد ’الیکٹورل بانڈ‘ کی تحقیقات کرائی جائے گی، جس میں نہ صرف بی جے پی کے لیڈر بلکہ ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے افسر بھی جیل جائیں گے

<div class="paragraphs"><p>دہلی کی وزیر آتشی / قومی آواز / وپن</p></div>

دہلی کی وزیر آتشی / قومی آواز / وپن

 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کی لیڈر آتشی نے کہا کہ 4 جون کے بعد جب انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی تو الیکٹورل بانڈ اسکیم کی تحقیقات ہو گی جس میں نہ صرف بی جے پی کے لیڈر جیل جائیں گے بلکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے افسر بھی جیل جائیں گے۔

Published: undefined

دہلی کی کابینی وزیر آتشی نے منگل کو کہا کہ آج دہلی ہائی کورٹ نے منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ ہم ہائی کورٹ کا احترام کرتے ہیں، لیکن احترام کے ساتھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہیں کیونکہ یہ نام نہاد شراب گھوٹالہ بی جے پی کی طرف سے عام آدمی پارٹی پر حملہ کرنے اور اسے کچلنے کی ایک سیاسی سازش ہے۔ جب بی جے پی دہلی اور پنجاب میں انتخابی میدان میں عام آدمی پارٹی کو ہرانے میں ناکام ہوگئی تو ای ڈی- سی بی آئی کے ذریعے یہ سازش کی گئی۔ یہ سراسر سیاسی سازش ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کی تاریخ میں ایسا کوئی گھپلہ نہیں ہوا ہوگا جس میں ایک روپیہ بھی برآمد نہ ہوا ہو۔ اس کے بعد بھی عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کو جھوٹے الزامات میں جیل بھیجا جا رہا ہے۔ یہ ایک سیاسی سازش ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سارا کیس ملزمان سے دباؤ میں لئے گئے بیانات کی بنیاد پر بناہوا ہے۔ ہم نے دیکھا کہ ملزمان پر کس طرح دباؤ ڈالا جاتا ہے۔ جب تک ملزم عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف بیان نہیں دیتے، انہیں مارا پیٹا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined