بھدوہی ضلع کے اورائی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی دیناناتھ بھاسکر نے کہا ہے کہ انھیں اپنی ہی پارٹی کے عہدیدار کا فون آیا جس نے انھیں گولی سے مارنے کی دھمکی دی۔ اس کال کی آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جب کہ بھاسکر نے پارٹی قیادت کے ساتھ ساتھ پولس کو بھی اس فون کال کے بارے میں مطلع کیا۔ بھدوہی کے پولس سپرنٹنڈنٹ رام بدن سنگھ نے کہا کہ ’’رکن اسمبلی نے ابھی تک کوئی تحریری شکایت نہیں دی ہے۔ لیکن جیسا کہ انھیں دھمکی دی گئی ہے، پولس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے اور جانچ کی بنیاد پر آگے کی کارروائی شروع کرے گی۔‘‘
Published: undefined
رام بدن سنگھ نے کہا کہ ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ بی جے پی سے جڑے ایک شخص دھیریندر دوبے اپنے 14 سالہ بیٹے کو لے کر پریشان تھا، جو اتوار کی دوپہر کو گھر سے نکلا تھا اور پیر تک واپس نہیں آیا۔ حالانکہ لڑکا پیر کی دیر شام گھر لوٹا، لیکن اس سے پہلے دوبے نے اندیشہ ظاہر کیا کہ لڑکے کا اغوا کر لیا گیا ہے۔ اس نے بھاسکر سے پوچھ تاچھ کی اور پوچھا کہ انھوں نے عوامی نمائندہ ہونے کے باوجود ان کے (دوبے کے) بیٹے کی بہ حفاظت واپسی کے لیے انھوں نے ایس پی اور دیگر سینئر پولس افسران پر دباؤ کیوں نہیں ڈالا۔ دوبے نے یہ بھی دھمکی دی کہ اگر ان کے بیٹے کے ساتھ کوئی بھی افسوسناک واقعہ ہوا تو وہ رکن اسمبلی کو گولی مار دیں گے۔
Published: undefined
رابطہ کیے جانے پر رکن اسمبلی بھاسکر نے کہا کہ ’’جس شخص نے مجھے فون کیا اور فون پر دھمکی دی، وہ بھدوہی ضلع میں بی جے پی کی ایک ڈویژنل یونٹ میں جنرل سکریٹری ہے۔ جیسا کہ مجھے دھمکی دی گئی تھی، میں نے فوراً پارٹی اعلیٰ کمان کو مطلع کیا اور اسے ایس پی و دیگر سینئر افسران کی جانکاری میں بھی لایا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز