بی جے پی لیڈر تیجندر پال سنگھ بگا کو پنجاب پولیس نے دہلی سے گرفتار کر لیا ہے۔ بگا کے خلاف یکم اپریل کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ان پر اشتعال انگیز بیانات دینے، دشمنی کو فروغ دینے اور مجرمانہ دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دراصل بگا فلم کشمیر فائلز پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے بیان پر حملہ آور رہے ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے مارچ کے مہینے میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اسمبلی میں کشمیری پنڈتوں کے اخراج پر بننے والی فلم’ دی کشمیر فائلز‘ کو ٹیکس فری نہ کرنے کے بارے میں بیان دیا تھا جس پر کافی ہنگامہ ہوا تھا ۔اس پر بگا نے ٹویٹ کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کیا تھا۔ اس سے قبل چھتیس گڑھ میں بھی بگا کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جس میں بگا پر سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔
Published: undefined
جب عآپ رہنما نے انہیں اشتعال انگیز بیان کی ایف آئی آر کے بارے میں بتایا تو اس پر تیجندر پال سنگھ بگا نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔ بگا نے ٹویٹ کر کے لکھا تھا کہ ’’ایک نہیں 100 ایف آئی آر کرنا لیکن میں ڈرنے والا نہیں، اگر کیجریوال کشمیری ہندوؤں کی نسل کشی کو جھوٹا کہے گا تو میں بولوں گا ، اگر کیجریوال کشمیری ہندوؤں کی نسل کشی پر ہنسے گا ، تو میں بولوں گا، چاہے مجھے اس کے لئے کچھ بھی نتائج بھگتنے پڑیں میں نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہوں۔میں کیجریوال کو چھوڑنے والا نہیں ہوں، ناک میں نکیل ڈال کر رہوں گا۔‘‘
Published: undefined
بگا کی گرفتاری پر عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی نریش بالیان نے کہا، ’’ لچے لفنگو کی پارٹی بی جے پی کے رہنما بگا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کو جینے نہ دینے کی دھمکی دی تھی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز