بلرامپور: وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اتوار کو رات 9 بجے 9 منٹ تک چراغاں کرنے کی اپیل کے دوران بعد اترپردیش کے ضلع بلرامپور میں 'دیا' جلانے کے بعد کورونا وائرس کو مارنے کے لئے ہوا میں فائرنگ کرنے والی بی جے پی کی سینئر خاتون لیڈر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
Published: undefined
پولیس نے پیر کو بتایا کہ بی جے پی مہیلا مورچہ کی ضلع صدر منجو تیواری نے اتوار کو اپنے گھر پر دیا جلانے کے بعد ہوا میں فائرنگ کی۔ بعد ازاں لیڈر نے خود ہی اپنا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیا۔ منجو تیواری نے ہوا میں فائرنگ کے لئے اپنے شوہر پرکاش تیواری کی لائسنسی بندوق کا استعمال کیا ہے۔
Published: undefined
پولیس نے بتایا کہ اس ضمن میں متعلقہ سیکشن کے تحت بی جے پی لیڈر کے خلاف کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر در ج کی گئی ہے۔ وہیں بی جے پی لیڈر نے اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی اور مستقبل میں ایسی غلطی دوبارہ نہ سرزد ہونے کا وعدہ کیا۔
Published: undefined
یوپی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے اس واقعہ کے بارے میں ریاستی حکومت کی یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ "بی جے پی لیڈران اور کارکنان لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑانے میں سب سے پیش پیش ہیں۔ انہوں نے اس ضمن میں پارٹی لیڈروں کے خلاف یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بارے میں بھی جاننا چاہا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined