مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے منگل کے روز واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 ہٹانے کے بعد ہمارا اگلا ایجنڈا پاکستان کے قبضے والے کشمیر کو ہندوستان میں ملانا ہے۔ مودی حکومت میں وزیر جتندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا حصہ ہے اور پاکستان نے اس پر غلط طریقے سے قبضہ کر رکھا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو ہندوستان میں ملانے کا فیصلہ صرف ہماری پارٹی یا ہماری حکومت کا نہیں ہے، بلکہ 1994 میں کانگریس حکومت نے بھی اس عزم کا اظہار کیا تھا۔
Published: undefined
جتندر سنگھ نے پاکستان کے قبضے والے کشمیر کے سلسلے میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ’’یہ صرف میری یا میری پارٹی کا عزم مصمم نہیں ہے بلکہ یہ 1994 میں پی وی نرسمہا راؤ کی قیادت والی سابقہ کانگریس حکومت کے ذریعہ اتفاق رائے سے پاس ریزولیوشن بھی ہے۔ یہ ایک متفقہ رخ ہے۔‘‘
Published: undefined
دفعہ 370 کی بیشتر سہولتوں کو ختم کرنے پر پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی منفی مہم پر بی جے پی کے وزیر جتندر سنگھ نے کہا کہ دنیا کا رخ ہندوستان کے حق میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’کچھ ملک جو ہندوستان کے رخ سے متفق نہیں تھے، اب وہ بھی ہمارے رخ سے متفق ہیں۔‘‘
Published: undefined
انٹرنیٹ خدمات بند رکھنے کے بارے میں وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت جتندر سنگھ نے کہا کہ ’’ہم اسے جلد از جلد بحال کرنا چاہتے ہیں۔ ایک کوشش کی گئی تھی لیکن سوشل میڈیا پر فرضی ویڈیو ڈالا جانے لگا اور فیصلے کا دوبارہ تجزیہ کرنا پڑا۔‘‘ انھوں نے کہا کہ حکومت ان پابندیوں کو ختم کرنے اور انٹرنیٹ پر روک ہٹانے کی خواہشمند ہے۔ دہشت گردوں کے ذریعہ عام لوگوں کے قتل کے بارے میں انھوں نے کہا کہ اس میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز