بی جے پی لیڈر چنمیانند پر لاء کی طالبہ کے ذریعہ لگائے گئے جنسی استحصال کے الزامات کی جانچ ہوگی۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے اتر پردیش کی یوگی حکومت کو حکم دیا کہ وہ ایس آئی ٹی کی تشکیل کرے اور چنمیانند پر طالبہ کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کی جانچ کرے۔
Published: undefined
عدالت نے آگے کہا کہ چنمیانند پر لگائے گئے طالبہ کے الزامات کی جانچ کی نگرانی الٰہ آباد ہائی کورٹ کرے۔ عدالت نے یو پی کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ آئندہ حکم تک طالبہ اور اس کے اہل خانہ کو سیکورٹی مہیا کرائی جائے۔
Published: undefined
اس سے قبل سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران یوگی حکومت کو طالبہ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد طالبہ کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں طالبہ نے کہا تھا کہ وہ گھر واپس جانا نہیں چاہتی ہے اور اس کے اہل خانہ کو بھی دہلی بلا لیا جائے۔ اس پر عدالت نے کہا تھا کہ طالبہ کو سیکورٹی مہیا کرائی جائے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ شاہجہاں پور کے ایس ایس لاء کالج کی ایک طالبہ نے سابق ریاستی وزیر داخلہ اور بی جے پی لیڈر چنمیانند پر استحصال سمیت کئی سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ طالبہ نے ویڈیو جاری کر کہا تھا کہ ’’میں ایس ایس لاء کالج میں پڑھتی ہوں۔ بی جے پی لیڈر چنمیانند بہت لڑکیوں کی زندگی برباد کر چکا ہے۔ مجھے اور میری فیملی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دیتا ہے۔ میں اس وقت کیسے زندگی گزار رہی ہوں، مجھے ہی پتہ۔ مودی اور یوگی جی میری مدد کیجیے۔ وہ سنیاسی، پولس اور ڈی ایم سب کو اپنی جیب میں رکھتا ہے۔ دھمکی دیتا ہے کہ کوئی میرا کچھ نہیں کر سکتا۔‘‘
Published: undefined
اس پورے معاملے میں ہنگامہ اس وقت برپا ہو گیا جب گزشتہ دنوں طالبہ اچانک غائب ہو گئی تھی۔ یو پی پولس نے لڑکی کو تلاش کرنے کے لیے سات ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ پولس کی کوششوں اور کافی مشقت کے بعد طالبہ کو راجستھان کے جے پور سے برآمد کر لیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز