قومی خبریں

غازی آباد میں بی جے پی لیڈر کی پٹائی، خواتین نے پھاڑے کپڑے

یہ پورا واقعہ شالیمار گارڈن تھانہ علاقے میں بھارت ماتا چوک کے قریب کا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو لوگوں نے رضوان کو چھوڑ دیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

غازی آباد: غازی آباد میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے مغربی یوپی کے سابق صدر رضوان خان میر کی پٹائی کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس میں کچھ خواتین اور مرد انہیں گھیر کر مار رہے ہیں۔ لوگوں نے ان کے کپڑے پھاڑ دیئے اور ان کی پٹائی کی اور اس کا سر پھوڑ دیا۔ رضوان نے پولیس کی گاڑی کے قریب بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ بی جے پی لیڈر اور دوسری پارٹی کے درمیان دکان پر قبضہ اور کرایہ کو لے کر اتوار کو جھگڑا ہوا تھا۔

Published: undefined

یہ پورا واقعہ شالیمار گارڈن تھانہ علاقے میں بھارت ماتا چوک کے قریب کا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی تو لوگوں نے رضوان کو چھوڑ دیا۔ بی جے پی لیڈر کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے 4 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ رضوان میر نے کچھ عرصہ قبل بھارت ماتا چوک پر ایک دکان کرائے پر لی تھی۔ دکان کے مالک عبدالصابر سے اس کے کرایہ کو لے کر جھگڑا ہوا، اس کے بعد عبدالصابر کے لوگوں نے اس کی پٹائی کر دی، پٹائی کرنے والوں میں زیادہ تر خواتین تھیں۔

Published: undefined

اے سی پی بھاسکر ورما نے بتایا کہ پولیس کو شالیمار گارڈن علاقے میں دو فریقوں کے درمیان لڑائی کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ رضوان میر اور عبدالصابر کے درمیان دکان کے قبضہ اور کرائے کو لے کر جھگڑا چل رہا ہے۔ اس جھگڑے میں صابر نے کچھ لوگوں کے ذریعہ رضوان کی پٹائی کروا دی، اس معاملے میں ہم نے رضوان کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined