ممبئی: مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کی جانب سے مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر پر تنازعہ کھڑا کرنے کے درمیان مہاراشٹر کے بی جے پی لیڈر نے مندروں کے لئے مفت میں لاؤڈ اسپیکر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے سب سے امیر لیڈران میں شامل موہت کمبوج نے ٹوئٹ کیا، ’’جس کسی کو بھی مندر میں لاؤڈ اسپیکر لگانا ہے، وہ ہم سے مفت میں مانگ سکتا ہے۔ سبھی ہندوؤں کی ایک آواز ہونی چاہئے! جے شری رام! ہر ہر مہادیو!‘‘
Published: undefined
بی جے پی لیڈر موہت کمبوج نے یہ تجویز ایسے وقت میں پیش کی ہے جب راج ٹھاکرنے کی قیادت والی ایم این ایس مسجدوں میں لاؤڈ اسپیکر پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اسی مطالبہ کے سبب مہاراشٹر کے کئی علاقوں میں ایم این ایس لیڈران کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسا بجائی جا رہی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ حال ہی میں ایم این ایس لیڈر راج ٹھاکرے نے مسجدوں میں لاؤڈ اسپیکر پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ راج ٹھاکرے نے ہفتہ کے روز کہا تھا کہ اگر مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکروں کو نہیں اتارا گیا تو وہ مسجدوں کے باہر بہت تیزآواز میں ہنومان چالیسا بجانی شروع کر دیں گے۔ اس کے بعد ان کی پارٹی کے کئی لیڈران نے ایسا کیا بھی۔ اس سے پہلے ممبئی بی جے پی کی جانب سے بھی مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکر اتروانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
Published: undefined
غورطلب ہے کہ جلد ہی بی ایم سی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور اس سے پہلے بی جے پی اور ایم این ایس کی جانب سے ہندوتوا کارڈ کھیل کر شیو سینا پر دباؤ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دراصل مسجدوں کے باہر لاؤڈ اسپیکر نہیں لگائے جانے کا مطالبہ بنیادی طور پر بال ٹھاکرے کی جانب سے کیا گیا تھا۔
Published: undefined
وہیں اس معاملہ پر مہاراشٹر کے وزیر داخلہ نے بھی بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں پھوٹ پیدا کرنے کے لئے اس طرح کی بیان بازی کی جا رہی ہے۔ جبکہ سماجوادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی نے حال ہی میں جوس سینٹر شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جوس سینٹر میں ہنومان چالیسا بجانے آنے والے لوگوں کا مسلمان استقبال کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز