اگرتلہ: تریپورہ ریاستی کانگریس کمیٹی نے ہفتہ کو وزیر اعلی وپلو کمار دیو کے خلاف ’فضول اور غیر ذمہ دارانہ بیان‘ اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت درج کرائی۔ پارٹی کے ترجمان تاپس ڈے نے بتایا کہ 20 مارچ کو مجلشمور، پرتاپ گڑھ اور بڑهراگھاٹ میں تین انتخابی جلسوں میں وزیر اعلی نے لوگوں کو دھمکایا کہ وہ اگر بی جے پی ریاست اور ملک بھر میں لوک سبھا انتخابات نہیں جیتتی ہے تو ملک میں ملازم، زیر التواء 12 فیصد مہنگائی بھتے اور 2000 روپے کے سماجی الاؤنس سے محروم رہ جائیں گے۔
Published: undefined
تاپس ڈے نے کہا کہ وزیر اعلی نے رائے دہنگان کو دھمکایا ہے اگر نریندر مودی اقتدار میں واپس نہیں آئیں گے تو تریپورہ کبھی بھی ایک مثالی ریاست اور اگرتلہ ایک اسمارٹ سٹی نہیں بن پائے گا اور فوڈ کارپوریشن مرکزی حکومت کی طرف کم از کم امدادی قیمت پر دیئے جانے والے چاول کی خرید بند کر دے گا۔ گھروں میں مفت گیس کنکشن پہنچنا بند ہو جائے گا اور ’سوبھاگیہ یوجنا‘ کے مستفدین کو کمیشن دینی گا۔ انہوں نے وزیر اعلی کی تقاریر کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا یہ ’ریاست کے لوگوں کے لئے شرمناک‘ اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز