شاملی: اترپردیش کے کیرانہ لوک سبھا حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم پی حکم سنگھ کا انتقال ہوگیا۔ وہ سانس کی بیماری میں مبتلا تھے اور نوئیڈا کے جے پی ہسپتال میں ان کا علاج کیا جا رہا تھا۔جہاں انہوں نے اپنی آخری سانس لی۔ سنگھ کی عمر 79 سال تھی۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹی ہے۔ ان کی آخری رسومات آج ادا کی گئیں۔
Published: 04 Feb 2018, 1:17 PM IST
خاندانی ذرائع کے مطابق، انہیں سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ سنگھ 2014 کے لوک سبھا انتخاب میں اس سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ شاملی ضلع کی مجسٹریٹ رینو تیواری کے مطابق سنگھ کی لاش کو نوئیڈا سے شاملی لے جایا گیا۔
حکم سنگھ کے انتقال پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ، نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ، ڈاکٹر دنیش شرما و دیگر رہنماؤں نے رنج و غم کا ا ظہار کیا ہے۔
حکم سنگھ اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے بحث میں رہتے تھے۔ انہوں نے کیرانہ سے ہندوؤں کی نقل مکانی کا بھی مسئلہ اٹھایا تھا۔
حکم سنگھ کے انتقال پر مودی کا اظہار غم
وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے کیرانہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما حکم سنگھ کے انتقال پررنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
Published: 04 Feb 2018, 1:17 PM IST
مودی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ’’حکم سنگھ کے انتقال سے کافی دکھی ہوں، انہوں نے اتر پردیش کے لوگوں کی بہت مستعدی اور محنت سے خدمت کی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا، مشکل کی اس گھڑی میں میری ہمدردی ان کے اہل خانہ اور خاندان کے ساتھ ہیں۔‘‘
Published: 04 Feb 2018, 1:17 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Feb 2018, 1:17 PM IST
تصویر: پریس ریلیز