ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا نے منگل کو ریاست کی بی جے پی-جے جے پی حکومت کو ریاست کی تاریخ میں سب سے بدعنوان اور نااہل بتایا، کیونکہ اس نے ریاست کو ترقی کے پیمانوں پر پیچھے دھکیل دیا ہے۔ اتحادی حکومت کے سات سال پورے ہونے پر میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈروں نے کہا کہ اتحادی ساتھیوں نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔
Published: undefined
سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ لوگ مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی، جرائم، بجلی اور پانی کی کمی، دھان اور باجرا کی خرید نہ ہونے اور برسراقتدار پارٹیوں کے لیڈروں کے ذریعہ کیے گئے وعدے پورے نہ کیے جانے سے پریشان اور مایوس ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’سات سال کی مدت کار ناکامیوں سے بھری رہی ہے۔ 2014 سے پہلے فی کس آمدنی، فی کس سرمایہ کاری، روزگار پیدا کرنے، خوشحالی، کھیل اور ڈیولپمنٹ کے معاملے میں ہریانہ ملک میں نمبر ایک تھا۔ اب ریاست بے روزگاری، جرائم اور ڈرگس کے استعمال میں نمبر وَن بن گیا ہے۔‘‘
Published: undefined
بی جے پی اور جن نایک جنتا پارٹی (جے جے پی) کے انتخابی منشور کا تذکرہ کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دونوں پارٹی اپنے منشور کو بھول گئے ہیں۔ ہڈا نے کہا کہ ’’اتحادی حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق بزرگوں کو 5100 روپے کی ضعیفی پنشن نہیں دی۔ پنجاب کے طرز پر ملازمین کے لیے کوئی پے اسکیل نہیں ہے، پرانا پنشن منصوبہ نافذ نہیں کیا گیا، کسانوں کو کوئی مفت ٹیوب ویل کنکشن نہیں ہے اور چوبیسوں گھنٹے بجلی نہیں ملی۔‘‘
Published: undefined
بھوپندر ہڈا نے کہا کہ حکومت کے سات سالوں کے دوران ریاست کو کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ یا بڑی صنعت یا ادارہ نہیں ملا۔ انھوں نے کہا کہ اس دوران ریاست میں کوئی بجلی پلانٹ نہیں لگایا گیا، کوئی میڈیکل کالج اور یونیورسٹی قائم نہیں کیا گیا۔ اس کے باوجود حکومت نے ریاست کو تقریباً 2.50 لاکھ کروڑ روپے کے قرض میں ڈبو دیا۔ اس حکومت نے لوگوں، خصوصاً نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز