جموں: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد انہیں ضلع ریاسی کے قصبہ کٹرہ میں واقع نارائنا سپر اسپیشلٹی اسپتال منتقل کر کے وہاں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ بی جے پی ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ 'جی ہاں، رینہ جی کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ وہ کورونا کے غیر علامتی مریض ہیں۔ صحت مند اور ہشاش بشاش ہیں۔ احتیاطی طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہیں گے'۔
Published: undefined
اپنی شعلہ بیانی کے لئے مشہور رویندر رینہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ 'نمسکار دوستو، دہشت گردوں کے ہاتھوں بانڈی پورہ میں بی جے پی قائدین وسیم باری، عمر سلطان اور ان کے والد کے قتل کے بعد میں پانچ دن تک کشمیر اور بانڈی پورہ میں رہا۔ آج مجھے ہلکا سا بخار تھا، ٹیسٹ کرایا تو رپورٹ میں کووڈ- 19 آیا۔ کوئی دوسری علامتیں نہیں ہیں۔ جے ماتا دی'۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اتوار کو بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو، وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، بی جے پی کے قومی نائب صدر اویناش رائے کھنہ اور رویندر رینہ نے بانڈی پورہ کا دورہ کر کے وہاں مہلوک بی جے پی لیڈر شیخ وسیم باری کی اہلیہ اور دیگر افراد خانہ سے تعزیت کی تھی۔ رویندر رینہ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد رام مادھو اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ٹوئٹس کے ذریعے کہا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined