قومی خبریں

بی جے پی قبائلیوں کی شناخت کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے: راہل

لڑکیوں اور خواتین کے تئیں بی جے پی کا رویہ الگ ہے وہ لڑکیوں کو یہ کہہ کر مورد الزام ٹھہراتے ہیں  کہ لڑکیوں کے کپڑے عصمت دری کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ قبائلیوں کو جنگل میں رہنے والے کہہ کر ان کی اصلی شناخت کو مٹانے کا کام کر رہی ہے تاکہ وہ ہمیشہ جنگل میں رہیں اور انہیں اپنے مالکانہ حقوق نہ ملیں۔

Published: undefined

آج یہاں ہزاروں قبائلی کام کرنے والی خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راہل  گاندھی نے کہا، "قبائلی ثقافت اور تاریخ ملک کے لیے اہم ہے اور ماحولیات کے ساتھ آپ کا رشتہ مضبوط ہے اور یہی اہم ہے۔ قبائلیوں کی زبان، لباس اور رہن سہن مختلف ہے لیکن آپ ہمارے ہیں اور ہم سے الگ نہیں، کانگریس نے قبائلیوں کے لیے پی ای ایس اے ایکٹ، فاریسٹ رائٹس ایکٹ دیا لیکن یہ آپ کو تحفے کے طور پر نہیں دیا گیا بلکہ یہ آپ کا حق ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے خواتین کو بلدیاتی اداروں میں ریزرویشن دے کر سیاست میں خواتین کو نمائندگی دی۔ کانگریس نے خواتین، قبائلیوں، دلتوں اور سماج کے محروم طبقات کو انصاف فراہم کرنے کا کام کیا ہے۔ لڑکیوں اور خواتین کے تئیں بی جے پی کا رویہ الگ ہے۔ لڑکیوں کو یہ کہہ کر مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے کہ لڑکیوں کے کپڑے عصمت دری کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی خواتین کا احترام کرنے کے بجائے ان کی توہین کرتی ہے۔

Published: undefined

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ، آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر نیتا ڈیسوزا، مہاراشٹر پردیش کانگریس کے صدر نانا پٹولے، لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر بالا صاحب تھوراٹ، مہاراشٹر پردیش مہیلا کانگریس کی صدر سندھیا ساولکھے، سابق وزیر یشومتی ٹھاکر اور کسان لیڈر یوگیندر یادو سمیت اجلاس میں دیگر معززین بھی موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

  • تصویر @revanth_anumula

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2023-12/7392d247-3263-47ce-8a04-6cdcbdaf2080/Revanth_Reddy.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    گوتم اڈانی کو ’تلنگانہ‘ نے بھی دیا جھٹکا، اڈانی فاؤنڈیشن کے 100 کروڑ روپے لینے سے کیا انکار

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-11-25/et9pwlgj/WhatsApp-Image-2024-11-25-at-7.25.53-PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’دہلی نیائے یاترا‘ کے دوران کانگریس نے کیجریوال کی ’ریوڑیوں‘ کا کیا ریلٹی چیک!

  • ,
  • ’اڈانی کا ساتھ دے کر پی ایم مودی ملک کی شبیہ خراب کر رہے‘، پارلیمانی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کھڑگے کا حملہ

  • ,
  • مہاراشٹر: شیو سینا یو بی ٹی نے آدتیہ ٹھاکرے کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا

  • ,
  • بارڈر-گواسکر ٹرافی: پرتھ میں صرف آسٹریلیا کا گھمنڈ نہیں ٹوٹا، کئی ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے، آئیے ڈالیں سرسری نظر